اداسی

Grief / Melancholia / Chronic Sadness

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

یہ بات ہر آدمی جانتا ہے کہ کوئی شخص نہ تو ہمیشہ خوش رہتا ہے اور نہ سدا رنجیدہ۔ لیکن یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ مسلسل ناکامیاں آدمی کو توڑ کر رکھ دیتی ہیں اور اس پر مایوسی مسلط ہو جاتی ہے۔ ایسی صورتحال سے دماغ کو آزاد کرنے کے لئے مندرجہ نقش زعفران اور عرقِ گلاب سے لکھ کر مریض کے گلے میں پہنا دیا جائے یا بازو پر باندھ دیا جائے تو اداسی ختم ہو جاتی ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللّٰهِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لَہُ یَا بَدِیْعُ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ [NAQSH_UDASI_TRIANGLE_11]

ترکیب و طریقہ کار

مندرجہ نقش زعفران اور عرقِ گلاب سے لکھ کر مریض کے گلے میں پہنا دیا جائے یا بازو پر باندھ دیا جائے۔ کاغذ پر یہ نقش لکھنے سے پہلے دو دفعہ اور تعویذ لکھنے کے بعد ایک مرتبہ بِسْمِ اللّٰهِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لَہُ یَا بَدِیْعُ الْعَجَائِبِ بِالْخَیْرِ یَا بَدِیْعُ پڑھ کر دم کیا جائے اور دم کرتے وقت یہ تصوّر کیا جائے کہ تعویذ لکھنے والا اور مریض دونوں عرش کے نیچے کھڑے ہیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital