آنکھ کا نرسنگھا

Pterygium / Eye Membrane

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

اس مرض میں آنکھ کے اوپر ایک جھلی آجاتی ہے اور نظر اس جھلی میں دب جاتی ہے۔ وجہ ایک خاص قسم کی گیس ہوتی ہے۔ پہلے یہ گیس دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے بعد آنکھ کے اوپر اثر کرتی ہے۔ دراصل یہ گیس ہی جھلی بنکر آنکھ کے اوپر پردہ بن جاتی ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ يَا رَحِيْمُ يَا اَللّٰهُ يَا مُرِيْدُ يَا رَحِيْمُ يَا اَللّٰهُ يَا مُرِيْدُ يَا اَللّٰهُ يَا رَحِيْمُ يَا مُرِيْدُ

ترکیب و طریقہ کار

اسٹین لیس اسٹیل کا ایک پیالہ اور ایک نئی چھری لیجئے۔ پیالہ میں ڈسٹلڈ واٹر یا گھر میں پکا یا ہوا ٹھنڈا پانی بھر دیں۔ ہاتھ دھو کر اور کُلی کر کے تین مرتبہ اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ يَا رَحِيْمُ يَا اَللّٰهُ يَا مُرِيْدُ يَا رَحِيْمُ يَا اَللّٰهُ يَا مُرِيْدُ يَا اَللّٰهُ يَا رَحِيْمُ يَا مُرِيْدُ پڑھ کر ایک پھونک پانی پر ماریں اور دوسری پھونک چھری پر۔ اب چھری سے پانی کو کاٹیں یعنی ایک منٹ تک پانی میں کراس (X) بناتے رہیں۔ دوبارہ پھر تین مرتبہ پڑھ کر پانی اور چھری پر دم کریں اور پانی کو ایک منٹ تک کاٹیں۔ اسی طرح تیسری مرتبہ بھی یہی عمل دُہرائیں۔ یہ پانی دو ۲ دو ۲ اونس ہر چار گھنٹہ کے بعد پلائیں۔ اسی طرح کہ سورج طلوع ہونے کے بعد سے عشاء تک یہ پانی پورا ہو جائے۔ علاج میں مدت درکار ہے مگر بفضلہ تعالیٰ کامیابی یقینی ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital