استخارہ برائے رہنمائی و معرفت
Istikhara for Guidance & Knowledge of Universal Realities
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
کسی کام یا اہم فیصلے کے لیے خواب میں سچی رہنمائی حاصل کرنے اور کائنات کی تخلیق کے فارمولوں کی آگاہی کا عمل۔
وظیفہ مبارک و نقش
یَا خَبِیْرُ / یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِی
ترکیب و طریقہ کار
کسی کام کے لیے استخارہ کرنا چاہیں تو اول وقت عشاء کی نماز پڑھ کر ۱۱۰۰ (گیارہ سو) مرتبہ 'یَا خَبِیْرُ اَخْبِرْنِی' پڑھیں اور کسی سے بات کیے بغیر دائیں کان کے نیچے ہاتھ رکھ کر سیدھی کروٹ سو جائیں۔ انشاء اللہ خواب میں رہنمائی حاصل ہو جائے گی۔
اسم الٰہی 'یَا خَبِیْرُ' کا بکثرت ورد کرنے والا قدرت کے فارمولوں اور حقائقِ تخلیق سے واقف ہو جاتا ہے۔
اسم الٰہی 'یَا خَبِیْرُ' کا بکثرت ورد کرنے والا قدرت کے فارمولوں اور حقائقِ تخلیق سے واقف ہو جاتا ہے۔