خواب کی تعبیر (خاوند کے انتقال، اخروی رخصت اور صبر کی تلقین)
Dream Interpretation: Deceased Husband, Butter on Bread, Flowing Water from Nose & Consolation
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میں اپنے شوہر کے پاس بیٹھی ہوں اور ان سے کہتی ہوں مجھے صبح سویرے اٹھا دینا، کل میں روزہ رکھوں گی، ان کے پاس دو بچے بھی بیٹھے ہیں۔ میں کہتی ہوں تم ایک بچے سے پیار کرتے ہو بڑے بچے سے پیار نہیں کرتے، وہ بڑے بچے کو بھی پیار کرنے لگتے ہیں۔ صحن میں بھینس کا بچھڑا بندھا ہوا ہے، وہ اچانک کھل کر بھینس کا دودھ پینے لگتا ہے۔ پھر دیکھا کہ آموں کے ڈھیر پر ایک چٹائی بچھی ہوئی ہے اور چٹائی کے اوپر میرے خاوند بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے ان سے کہا دو تھنوں کا دودھ نکال کر اس میں سے مکھن نکال کر روٹیوں پر چپڑ کر بچوں کو کھلائیں گے۔ ایک عورت کہتی ہے تم ختم شریف دے کر مکھن نکالنا، میرے شوہر اس عورت کو خربوزے دینے لگے تو میں نے انہیں منع کر دیا اور میں اٹھ کر باہر چلی گئی، واپس آئی تو خاوند اوندھے منہ پڑے ہوئے تھے اور ان کی ناک سے پانی بہہ رہا تھا۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
خواب کے دیگر تمام نقوش آپ کی گھریلو پریشانیوں اور تفکرات سے متعلق ہیں۔
روحانی نصیحت: اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے، ہمت اور حوصلے سے کام لیجئے۔