آئینہ دیکھنے سے اپنے سے نفرت ہونا (گرمیوں میں چہرہ حبشیوں کی طرح کالا ہونا - لوکی کا پانی اور پرہیز)

Severe Seasonal Facial Melanosis in Summer, Bottle Gourd (Lauki) Decoction & Diet Regulation

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: عارف قصور—میرا رنگ نہ تو گورا اور نہ ہی بالکل سیاہ ہے لیکن جب گرمی کا موسم آتا ہے میرا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور کسی وقت تو اتنا زیادہ سیاہ ہو جاتا ہے کہ افریقہ میں رہنے والے حبشیوں کی طرح ہو جاتا ہے، آئینہ دیکھنے سے مجھے اپنی ذات سے نفرت ہونے لگتی ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

چھ ماہ تک لوکی کو چھلکے سمیت ابال کر اس کا پانی پینا اور مرچ، گوشت، انڈے بند کرنا

ترکیب و طریقہ کار

چھ (۶) ماہ تک اس نسخہ کو مسلسل استعمال کر لیں، اس بیماری سے ہمیشہ کے لیے نجات مل جائے گی۔
ترکیب: تازہ لوکی (گھیا کدو) کو چھلکے سمیت ٹکڑے کر لیں اور پانی میں ڈال کر خوب اچھی طرح جوش دے لیں۔
پکانے کے بعد لوکی کے ٹکڑے نکال لیں اور اس کا جوشاندہ پانی مٹی کی صراحی یا کسی برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔
پینے کے لیے صرف اور صرف یہی پانی استعمال کریں۔ پانی ہمیشہ مٹی کے برتن یا سٹین لیس اسٹیل کے پتیلے میں پکائیں، اور ہر چوبیس (۲۴) گھنٹے بعد نیا پانی پکایا جائے۔
سخت پرہیز: اس پورے عرصے میں لال مرچ، ہری مرچ، گرم مصالحہ، ہر قسم کا گوشت اور انڈے کھانے سے سخت پرہیز رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital