بیٹی کب بات کرے گی؟ (ٹائیفائیڈ کے بعد گویائی و سماعت کی محرومی اور بنفشہ کی چائے)

Post-Typhoid Mutism & Hearing Impairment in Children: Wild Violet Tea & Surah Maryam Verse 1

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری بیٹی چھ سال کی ہے لیکن بات نہیں کر سکتی ہے۔ جب چھ ماہ کی تھی تو اسے ٹائیفائیڈ ہوا تھا جس کی وجہ سے سماعت جاتی رہی، بہت سے ڈاکٹر کہتے ہیں کان اور زبان ٹھیک ہے اور یہ بولے گی لیکن ابھی تک کوئی آثار نہیں ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کبھی کبھی کچھ سن لیتی ہے۔ آپ کوئی دوا یا روحانی علاج بتا دیں کہ خداوندِ کریم میری بچی کو زبان عطا کر دے، میں آپ کا احسان مند رہوں گا۔

وظیفہ مبارک و نقش

بنفشہ کے پھولوں کی چائے اور سوتے میں کہیعص (کاف ہا یا عین صاد) پڑھنا

ترکیب و طریقہ کار

صبح و شام بچی کو بنفشہ کے پھول کی چائے پلائیں۔
چائے بنانے کا طریقہ: پانی کھولا کر عام چائے کی پتی کی بجائے پانی میں ایک چمچی بنفشہ کے پھول ڈال دیں۔ جب چائے کو دم آ جائے، اسے چھان کر بچی کو پلا دیں۔
رات کو جب بچی گہری نیند سو جائے، اس کے سرہانے کھڑے ہو کر اتنی مدھم آواز سے کہ نیند خراب نہ ہو، ایک مرتبہ سورہ مریم کی پہلی آیت 'کٓھیٰعٓصٓ' (کاف ہا یا عین صاد) پڑھ دیا کریں۔
تلاوت کا ادب: لہجے میں ایسا ٹھہراؤ ہونا چاہیے کہ ہر حرف ادا کرنے کے درمیان وقفہ یکساں ہو۔
بچی انشاء اللہ ضرور بولنے لگے گی، ناامید ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital