گھر میں بدروحوں کا اثر اور خوف (لحاف ہٹنا، کالا لباس اور سورہ فلق کے پانی کا چھڑکاؤ)
Nocturnal Apparitions, Shadow Disturbance, Surah Al-Falaq Water & Pure Honey Therapy
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: گمنام—ایک رات میری بیوی نے دیکھا کہ کوئی اس کے منہ سے لحاف ہٹا رہا ہے، پھر چند روز بعد ایک عزیزہ نے دیکھا کہ دو آدمی کالے لباس میں اس کی چارپائی کو اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ بلانا چاہتی ہے مگر حلق سے آواز نہیں نکلتی۔ اس پر لوگ کہتے ہیں کہ تم نے رات کو زیادہ کھا لیا ہوگا گیس دماغ میں چلی گئی ہوگی۔ مگر ان واقعات سے میری بیوی اس قدر خوفزدہ ہے کہ اس کا رنگ پیلا پڑ گیا ہے، گھر چھوڑ بھی نہیں سکتے، پورا گھر خوف اور سراسیمگی کی لپیٹ میں ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
سورج نکلنے سے پہلے پوری سورۂ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینا اور ۲ ہفتے نمک بند کرنا
ترکیب و طریقہ کار
روحانی و دماغی تشریح: عام لوگوں کا لاشعور سے ایسا مضبوط رابطہ نہیں ہوتا اس لیے غیر مرئی چیزیں دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ بعض بھٹکی ہوئی تخریبی ارواح دماغی اعتبار سے کمزور لوگوں کو اپنا معمول بنا کر ان کے سامنے آ جاتی ہیں اور کچھ وقت کے لیے ان کے شعور کو معطل کر دیتی ہیں۔
روحانی پانی: صبح سورج نکلنے سے پہلے پوری سورۂ فلق (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) پڑھ کر پانی پر دم کریں اور گھر کے تمام افراد یہ پانی پئیں۔
غذائی پرہیز: دو (۲) ہفتے تک گھر کا کوئی فرد کھانوں میں نمک بالکل نہ کھائے۔
دو ہفتوں کے بعد بھی نمک کم سے کم مقدار میں استعمال کریں، بازار کا پسا ہوا نمک بالکل نہ کھائیں بلکہ ثابت لاہوری نمک گھر میں پیس کر استعمال کریں۔
تینوں وقت کھانے کے ساتھ مناسب مقدار میں خالص شہد کھایا جائے۔