بے کار سوچیں (اعصابی تناؤ، خود کلامی، ناخن چبانا، اختلاجِ قلب اور تپش کا علاج)

Nervous Exhaustion, Intrusive Thoughts, Soliloquy, Eye Contact Phobia, Nail Biting & Toenail Focus Exercise

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری حالت نہایت دگرگوں ہے، جسمانی اور نفسیاتی تکالیف کے ساتھ میڈیکل کی تعلیم کی حصول اب نہایت مشکل ہو گئی ہے۔ پٹھوں میں درد، شدید اعصابی تناؤ، دماغی تناؤ، اعصابی جھٹکے، دماغ میں سوزش، گلے کی خرابی، نظر کی کمزوری، بار بار بھوک لگنا اور دل گھٹنا، دل میں درد، اختلاجِ قلب، نہایت ہی زیادہ سوکھا پن، پیشاب کے کئی امراض، کثرتِ احتلام، نیند کی حد درجہ کمی، بد خوابی، غدود میں خرابی جیسی بیماریاں لاحق ہیں۔ خود کلامی کا مرض الگ ہے اور بیکار سوچیں ذہن پر سوار رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نفسیاتی تکلیف یہ ہے کہ میں کسی شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتا اور چہرہ ادھر ادھر کر کے بمشکل بات کر پاتا ہوں۔ اور عورت ذات سے بات کرتے وقت تو خاص دقت محسوس کرتا ہوں۔ ناخن دانتوں سے کاٹنے کی عادت بچپن سے ہے، جو کسی طور پر نہیں چھوٹتی۔ جسم کی نشوونما نہیں ہو رہی، گوشت نام کی کوئی چیز میرے جسم پر نہیں ہے۔ سیر اور اچھا کھانا پینا کچھ اثر نہیں کرتا۔ دل کی دھڑکن اور کان کے دونوں اطراف خون کی گردش کانوں میں بخوبی محسوس ہوتی ہے۔ کھانا کھاتے وقت کانوں کے پردے بجتے ہیں۔ نماز پڑھتے وقت دل بے تحاشا دھڑکنے لگتا ہے اور جسم میں تپش محسوس ہوتی ہے۔ میں اس امید پر آپ کو خط لکھ رہا ہوں کہ آپ میری حالت پر رحم فرمائیں گے، مجھے ضرور اپنے قیمتی مشوروں سے مستفیض فرمائیں گے۔

وظیفہ مبارک و نقش

پیر کے انگوٹھوں کے ناخن پر نظر جمانا، دس قدم الٹے چلنا اور یا ودود کا دم

ترکیب و طریقہ کار

آدھی رات گزرنے کے بعد شمال کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جائیں۔
اپنے پیر کے دونوں انگوٹھوں کے ناخنوں پر پانچ (۵) منٹ تک بغیر ادھر ادھر دیکھے نظر جمائیں۔
اس کے فوراً بعد دس (۱۰) قدم الٹے پیر (پیچھے کی جانب) چلیں اور جا کر سو جائیں۔
صبح نہار منہ آدھا گلاس پانی پر ۱ مرتبہ 'یَا وَدُودُ' پڑھ کر دم کریں، اور شمال کی طرف منہ کر کے وہ پانی پی لیا کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital