شاہدہ لاہور / ناخن گل جاتے ہیں؟ (ناخن کا برادہ بننا - سمندری سیپ کا جوشاندہ)

Onychomycosis, Crumbly Yellow Nails & Marine Oyster Shell Decoction Regimen

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری بڑی بہن کے ناخنوں میں خرابی ہے، ناخن گل جاتے ہیں، تین چار سالوں میں بہت علاج کروایا مگر افاقہ نہیں ہوا۔ ناخن پیلے ہو جاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی نے لکڑی کا برادہ رکھ دیا ہو۔ نا امید ہو کر آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔

وظیفہ مبارک و نقش

آدھا پاؤ سمندری سیپ کی پوٹلی کا پکا ہوا پانی پینے اور کھانا پکانے میں استعمال کرنا

ترکیب و طریقہ کار

غذائی پرہیز: ہر قسم کا گوشت (جس میں انڈا بھی شامل ہے)، لال مرچ، گرم مصالحہ، کھٹاس اور ہر قسم کی گرم مزاج چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ نمک نہ ہونے کے برابر استعمال کریں یا میڈیکیٹڈ سالٹ استعمال کریں۔
سیپ کا پانی: آدھا پاؤ سمندری سیپ تیز گرم پانی سے دھو کر دھوپ میں سکھا لیں، ہاون دستے میں موٹا موٹا کوٹ کر ٹکڑے الگ کر لیں اور باریک پاؤڈر پھینک دیں۔
موٹے ٹکڑوں کو کاٹن کے مضبوط کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں اور پانی میں پکا کر جوش دیں۔
پینے، کھانا پکانے اور چائے بنانے میں صرف یہی پانی استعمال کریں۔
ایک پوٹلی ۱۴ دن تک کارآمد رہتی ہے لیکن پانی ہر ۲۴ گھنٹے بعد نیا ابالیں۔ ۱۴ دن بعد نئی آدھا پاؤ سیپ لیں۔
مدت: علاج کی مدت تین (۳) مہینے ہے۔ پرہیز کے ساتھ علاج کرنے سے افاقہ یقینی ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital