معدہ کی مستقل خرابی سے نزلہ، سر درد، دل کا بیٹھنا، دھڑکنا اور بے ہوشی: کالے چنوں کے آٹے کی روٹی مکھن لگا کر کھانا
Chronic Gastritis Induced Cerebral Catarrh, Vasovagal Palpitations, Sinking Heart & Syncope: Whole-Grain Black Chickpea Roti with Fresh Butter
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: (سوال نمبر ۲۱۷، ص ۳۲۲-۳۲۳)—معدہ کی مستقل خرابی سے نزلہ ہو جاتا ہے، میری ہمشیرہ کو دل کا دورہ پڑتا ہے، دورہ کی ابتدا اس طرح ہوتی ہے کہ سر میں ہلکا سا درد ہوتا ہے، ساتھ ہی دل بیٹھنا شروع ہو جاتا ہے، پھر دل دھڑکنے لگتا ہے، آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں، آنکھوں کے آگے اندھیرا آ جاتا ہے اور سارا جسم ٹھنڈا پڑ جاتا ہے، اس کے بعد ہمشیرہ بے ہوش ہو جاتی ہیں؟ جواب: معدہ مستقل خراب رہنے کی وجہ سے نزلہ رہتا ہے، نزلہ کی وجہ سے دماغ کی نسیں متاثر ہو گئی ہیں، جب دماغ کے اندر نزلہ کا زیادہ اثر ہوتا ہے تو دماغ دباؤ محسوس کرتا ہے، اس سے دورانِ خون میں فرق پڑ جاتا ہے، جب دورانِ خون ٹوٹ جاتا ہے تو دل کے اوپر اس کا اثر پڑتا ہے اور دل ڈوبنے لگتا ہے۔ کسی ہوشیار معالج سے دل کا علاج کرانے کے بجائے معدہ کی اصلاح اور نزلہ کا علاج کرائیں، انشاء اللہ یہ شکایت رفع ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کالے چنے چکی پر پسوا کر چنوں کے آٹے کی روٹی صبح دوپہر شام مکھن چپڑ کر کھائیں، چنے چھلکوں سمیت پسوائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
کھانے کا طریقہ: صبح، دوپہر اور شام کے کھانے میں صرف اس چنے کے آٹے کی تازہ روٹی پکائیں اور اس کے اوپر اصلی تازہ مکھن لگا کر کھائیں۔
اصولی علاج: دل کی ادویات کے بجائے معدہ کی خرابی، گیس اور نزلہ کی اصلاح پر توجہ دیں۔
نتیجہ: معدہ درست ہوتے ہی دماغی نسوں کا دباؤ ختم ہو جائے گا، دورانِ خون بحال ہو گا اور دل بیٹھنے، دھڑکنے، جسم ٹھنڈا ہونے اور بے ہوش ہونے کے دورے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔