غدود کا بڑھنا اور بینائی کی کمزوری (ٹائیفائیڈ اینٹی بائیوٹک کے مضمرات، چھوارے اور سرمہ)
Post-Typhoid Glandular Hypertrophy, Severe Myopia in Hafiz-e-Quran: Dates & Fennel Surma
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ساڑھے نو سال کا بچہ ہے، نگاہ بہت کمزور ہے اور ۳.۷۵ نمبر کی عینک لگی ہوئی ہے، بچہ قرآن حفظ بھی کر رہا ہے۔ پچھلے سال کئی بار ٹائیفائیڈ بخار ہوا جس میں اینٹی بائیوٹک بافراط استعمال کرائی گئیں جس کے مضمرات سے اب ہر دوسرے تیسرے مہینے کھانسی اور بخار ہو جاتا ہے اور گلے کے غدود بڑھ گئے ہیں، ڈاکٹر آپریشن کہتے ہیں۔ ایسا نسخہ بتائیں جس سے بصارت بہتر ہو، غدود معمول پر آ جائیں اور حافظہ بڑھے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ایک پاؤ دودھ میں ۲ عدد چھوارے پکا کر شبنم میں رکھنا اور عرقِ بادیان کے سرمے کی سلائی
ترکیب و طریقہ کار
سورج غروب ہونے کے بعد دو (۲) عدد چھوارے ایک مرتبہ پانی میں دھو کر ایک پاؤ دودھ میں پکائیں۔
پھر اس دودھ کو رات بھر کھلے آسمان تلے شبنم میں رکھ دیں۔
صبح پھر دودھ کو مع چھواروں کے دوبارہ ابال لیں اور بچے کو چھوارے کھلا کر دودھ پلا دیں۔
یہ عمل غدود، کھانسی، بخار اور جسمانی کمزوری کا مکمل علاج ہے۔ علاج کی مدت تین (۳) ماہ ہے۔
بصارت کے لیے: رات کو سوتے وقت بچے کی آنکھوں میں عرقِ بادیان (Fennel Distillate) میں پسے ہوئے سرمے کی ایک ایک سلائی لگائیں۔