چلنے سے دماغ ماؤف ہو جاتا ہے (دھمک، الیکٹرک شاکس کا اثر اور جئی کا قہوہ)

Cerebral Concussion Sensations on Walking, Post-ECT Trauma & Honey-Sweetened Oat Broth

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: بڑے بھائی دو قدم بھی چلیں تو دماغ میں دھمک محسوس ہوتی ہے، دل ڈوبنے لگتا ہے، دماغی امراض کے ماہر نے تقریباً ۸ الیکٹرک شاک بھی لگائے لیکن ذرہ برابر فرق نہیں پڑا۔ والد صاحب بھائی کی حالت دیکھ کر روتے رہتے ہیں۔ راولپنڈی کے تمام ڈاکٹروں سے علاج کروا چکے ہیں۔ برائے کرم حل بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

جئی دو تولہ تین پیالی پانی میں اسٹین لیس اسٹیل کی بند پتیلی میں پکا کر شہد ملا کر پلانا

ترکیب و طریقہ کار

یہ بہت معمولی بات ہے، انشاء اللہ پہلے ہی ہفتے میں قدرت کی جڑی بوٹیوں کی طاقت معلوم ہو جائے گی۔
جئی (جو گھوڑوں کو کھلائی جاتی ہے) صبح، دوپہر اور رات کو دو دو (۲) تولہ تین پیالی پانی میں پکائیں۔
اہم ہدایت: جئی کو اسٹین لیس اسٹیل کی پتیلی میں پکایا جائے اور پکاتے وقت پتیلی پر ڈھکن رکھ دیں تاکہ بھاپ ضائع نہ ہو۔
جب پانی پک کر آدھی پیالی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں اور اس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے بھائی کو پلائیں۔
مدت: پورا علاج چھ (۶) ماہ کا ہے۔ الیکٹرک شاک لگنے سے دماغ پر جو خراب اثر ہوا ہے، وہ بھی اس جوشاندے سے رفع ہو جائے گا۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital