چہرے اور جسم پر بال (عورت کے جسم پر زائد بال - وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ کا فریم)

Severe Female Hirsutism, Chest Hair Proliferation & Calligraphic Verse Inscription

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میرے تمام جسم پر بال نمودار ہونا شروع ہوئے، اب یہ کافی لمبے ہو چکے ہیں، سینے کے درمیانی حصے پر تقریباً ایک انچ لمبے بال ہیں جہاں ایک بال گرتا ہے وہاں تین چار اور نکل آتے ہیں۔ دن بہ دن یہ گھنے ہو رہے ہیں۔ چہرے اور جسم پر بالوں کا جال بچھ گیا ہے، سہیلیاں مجھے 'ریچھ' کہہ کر پکارتی ہیں تو میری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔ کوئی ایسا عمل بتائیں جس سے جسم کے بال جھڑ جائیں اور پھر کبھی نہ اگیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

۹x۱۲ انچ آرٹ پیپر پر موٹی قلم سے 'وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ' فریم کر کے دیکھنا

ترکیب و طریقہ کار

نو بائے بارہ (9x12) انچ سفید آرٹ پیپر پر کسی خوش نویس سے چمکدار سیاہ روشنائی اور جلی (موٹی) قلم سے یہ قرآنی آیت لکھوائیں:
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ (سورۃ الشعراء: ۲۲۶)
اسے فوٹو کی طرح فریم کروا لیں اور دیوار پر آویزاں کر دیں۔
دن رات اس فریم کو بار بار دیکھا کریں۔
کچھ عرصے کے بعد جسم پر سے زائد اور غیر ضروری بال جھڑنا شروع ہو جائیں گے اور جلد صاف ہو جائے گی۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital