جسم اور سر میں سفید داغ (میس)، خشکی کی تہیں اور خارش: چقندر کے جوشاندے سے سر دھونا، روغنِ زیتون اور نمک و مرچ کا پرہیز

Tinea Versicolor, Scalp Psoriasis/Dandruff Crusts & Weeping Sores: Beetroot Decoction Scalp Wash & Olive Oil Massage

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: (سوال نمبر ۹۱، ص ۲۶۱)—داغ بڑھتے بڑھتے ٹھوڑی تک آ گئے ہیں: میرے سینے اور سر میں سفید سفید داغ ہیں، ہم اسے پنجابی زبان میں 'میس' کہتے ہیں۔ ہر سال گرمیوں میں شدت ہو جاتی ہے اور داغ سرخ ہو کر اور ابھر آتے ہیں ایسی حالت میں کپڑے بھی نہیں پہنے جاتے۔ داغ بڑھتے بڑھتے ٹھوڑی تک آ گئے ہیں۔ سر کے بال بالکل پتلے ہو گئے ہیں اور سر میں خشکی کی تہیں جم جاتی ہیں گیلے آٹے کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ پسینہ خشک ہونے پر سر میں خارش ہوتی ہے اور پھر زخم بن جاتے ہیں۔ ان زخموں میں خون کے بجائے سفید پانی سا خارج ہوتا ہے اور پھر سر میں کھرنڈ سے بن جاتے ہیں۔ تین چار ماہ بعد استرے سے سر منڈواتا ہوں جب تک بال نہیں اگتے آرام رہتا ہے، ورنہ ایک ہاتھ مسلسل سر میں رہتا ہے۔ جواب: چقندر اور اس کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر جوشاندہ بنا لیں۔ اس جوشاندے سے دن میں دو مرتبہ سر کو اچھی طرح دھوئیں، خشک ہونے پر سر میں روغن زیتون کی مالش کریں۔ تین ہفتے تک نمک کھانا بالکل چھوڑ دیجیئے۔ پھیکے سالن استعمال کریں۔ ایک ماہ تک لال مرچ نہ کھائیں۔ لال مرچ کے بجائے ثابت کالی مرچ کا سالن پکوائیں۔ دو ماہ تک کسی بھی قسم کے گوشت سے پرہیز کریں۔ بازار کے پسے ہوئے مصالحے آپ کے لئے مضر ہیں۔ سبزیوں میں لوکی، ٹینڈے، توریاں اور پتوں والی سبزیاں آپ کے لئے مفید ہیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

چقندر و پتوں کے جوشاندے سے سر دھونا + روغن زیتون مالش + نمک (۳ ہفتے) اور گوشت (۲ ماہ) پرہیز

ترکیب و طریقہ کار

چقندر کے جوشاندے سے دھونا: تازہ چقندر اور اس کے ہرے پتوں کو کاٹ کر پانی میں خوب جوش دیں جب تک جوشاندہ تیار نہ ہو جائے۔ اس پانی سے دن میں دو (۲) بار سر کو اچھی طرح دھوئیں۔
روغنِ زیتون کی مالش: سر دھونے کے بعد جب بال اور جلد خشک ہو جائیں تو خالص زیتون کے تیل کی سر میں ہلکی مالش کریں۔
غذائی پرہیز کے سخت قواعد: ۱۔ تین (۳) ہفتے تک نمک بالکل نہ کھائیں، صرف پھیکا سالن استعمال کریں۔ ۲۔ ایک (۱) ماہ تک لال مرچ بالکل بند رکھیں، سالن میں صرف ثابت کالی مرچ استعمال کریں۔ ۳۔ دو (۲) ماہ تک ہر قسم کے گوشت (بڑا، چھوٹا، مرغی) سے مکمل پرہیز کریں۔ ۴۔ بازار کے پسے مصالحے بند کر دیں۔ ۵۔ غذا میں لوکی، ٹینڈے، توریاں اور پتوں والی ہری سبزیاں کثرت سے استعمال کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital