سوچوں میں گم (ہوائی قلعے بنانا، غیر ارادی وابستگی اور وسوسوں کا علاج)
Chronic Daydreaming, Mental Escapism, Air Castles, Unrequited Obsession & Pink Rose Trāṭaka
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: سوچوں میں گم ہر وقت ہوائی قلعے بناتی رہتی ہوں۔ کتاب پڑھتے پڑھتے کسی خیال میں اس قدر ڈوب جاتی ہوں کہ یہ خیال ہی نہیں رہتا کہ میرے سامنے کتاب رکھی ہوئی ہے، باتھ روم میں موجودگی کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگیں شل ہو جاتی ہیں۔ ایک شخص کے بارے میں جو کئی بچوں کا باپ ہے خود کو وابستہ تصور کرتی ہوں، نظر نہ آئے تو رو رو کر خود کو ہلکان کر لیتی ہوں۔
وظیفہ مبارک و نقش
کمرے کا ساز و سامان کم کرنا، گہرے نیلے کپڑے پر گلابی گلاب پر ٹکٹکی باندھنا اور خالص شہد
ترکیب و طریقہ کار
جس کمرہ میں آپ زیادہ وقت رہتی ہیں اس میں سے تمام زائد سامان نکال دیجئے۔ کمرہ میں صرف ایک چارپائی اور ایک میز رہنے دیں۔
میز کے اوپر گہرے نیلے رنگ کا کپڑا بچھا کر اس کے اوپر ایک گلدان رکھ دیجئے۔
گلدان میں پلاسٹک کی ہرے رنگ کی ٹہنیاں مع پتوں کے لگائیے اور روزانہ ایک تازہ گلاب کا پھول جو ہلکا گلابی ہو لگا دیا کیجئے۔
بار بار اس گلاب کے پھول کو دیکھئے اور کوشش کیجئے کہ زیادہ سے زیادہ دیر تک پلک نہ جھپکے۔ انشاء اللہ چند ہفتوں میں زائد خیالات اور غیر ارادی وسوسوں سے نجات مل جائے گی۔
خوراک: رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ خالص شہد استعمال کریں۔