دس سالہ پرانی ٹلی ہوئی ناف، جوڑوں میں اینٹھن اور معدے کی تکلیف: آدھا پاؤ نباتاتی گھی میں بھنی ہینگ کا مرہم
10-Year Chronic Umbilical Displacement (Nāf Ṭalnā), Severe Muscle Spasms & Gastric Agony: Roasted Asafoetida (Heeng) Ointment
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: (سوال نمبر ۶۶، ص ۲۴۸-۲۴۹)—کیا ناف ٹلنا مرض نہیں ہے: میں عرصہ دس سال سے سخت ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہوں، ٹانسلز کا آپریشن کرایا مگر صحت مسلسل گرتی چلی گئی، پیٹ میں درد رہتا ہے، کھانے کے بعد زیادہ ہوتا ہے، کچھ بوڑھی عورتوں نے ناف دیکھ کر کہا کہ تمہاری ناف ہٹ گئی ہے، ڈاکٹر ناف ٹلنے کو مانتے ہی نہیں، بھوک بالکل نہیں لگتی، زبردستی آدھی روٹی کھاتی ہوں، ہاتھ پیروں میں درد، اینٹھن اور جوڑ جوڑ دکھتا ہے، سجدہ اور رکوع میں معدہ کے اوپر شدید تکلیف معلوم ہوتی ہے۔ جواب: علاج بہت آسان ہے، چند ہفتوں میں سب شکایتیں رفع ہو جائیں گی۔ ایک چھٹانک خالص ہینگ لے کر اس کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ اس موٹے موٹے سفوف کو آدھا پاؤ نباتاتی گھی میں بھون لیں، ہینگ اتنا بھونیں کہ وہ سرخ ہو جائے، جلے نہیں۔ اس کے بعد اس گھی کو موٹے کپڑے میں چھان کر کے کسی کھلے منہ کی شیشی میں رکھ لیں، یہ مرہم بن جائے گا۔ کھانا کھانے کے تین گھنٹے کے بعد رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ اس مرہم کی ناف کے نیچے پیڑو پر سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیان جو ابھار ہوتا ہے اس سے گھڑی دیکھ کر بہت آہستہ آہستہ یعنی ہلکے ہاتھ سے دس منٹ تک مالش کریں۔ دس منٹ رات کو سوتے وقت اور دس منٹ صبح نہار منہ۔ صبح مالش کرنے کے بعد ایک گھنٹہ تک کوئی چیز نہ کھائیں اور نہ پئیں، آدھا پاؤ گھی کا مرہم ختم ہونے سے پہلے آپ کی تحریر کردہ ناف ٹلنے کی شکایت ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
مالش کا وقت اور طریقہ: - رات کو کھانا کھانے کے ۳ گھنٹے بعد سوتے وقت اور صبح نہار منہ۔ - تھوڑا سا مرہم ناف کے نیچے 'پیڑو' پر لگائیں۔ - سیدھے ہاتھ کی ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیانی ابھار سے گھڑی دیکھ کر ٹھیک دس (۱۰) منٹ تک انتہائی نرمی اور ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔
صبح کا پرہیز: صبح مالش کرنے کے بعد ایک گھنٹے تک کچھ بھی کھانا یا پینا سخت منع ہے۔
مدت: آدھا پاؤ مرہم مکمل ہونے سے پہلے ۱۰ سالہ پرانی ٹلی ہوئی ناف اور پیٹ و جوڑوں کے درد جڑ سے ختم ہو جائیں گے۔