عجیب و غریب جلد (مچھلی کی طرح کھال - آسمانی شعاعوں کے زیتون کے تیل کی مالش)

Congenital Ichthyosis (Fish Scale Skin): Sky-Blue Ray Infused Olive Oil Protocol

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری عمر ۲۰ سال ہے۔ پیدائش کے چالیس روز بعد میرے جسم پر عجیب و غریب جلد نمودار ہو گئی تھی۔ گرمی کے موسم میں پسینے کے ساتھ ساتھ میل کی طرح اوپر والی جلد اترنی شروع ہو جاتی ہے لیکن جوں ہی سردی کا آغاز ہوتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں میرے جسم پر مچھلی کے جسم کی مانند جلد آ جاتی ہے۔ بچپن سے اب تک بے شمار ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروا چکی ہوں مگر شفا نہیں ملی۔

وظیفہ مبارک و نقش

آسمانی شیشے میں ۴۰ دن دھوپ میں تیار زیتون کے تیل کی تاریک کمرے میں مالش اور بیسن سے غسل

ترکیب و طریقہ کار

آسمانی رنگ کی صاف شفاف شیشے کی بوتل میں زیتون کا خالص تیل بھریں (اوپر ایک تہائی حصہ خالی رکھیں)۔
اس بوتل کو چالیس (۴۰) روز تک صبح ۱۰ بجے سے شام ۴ بجے تک کھلی دھوپ میں رکھ کر اٹھا لیا کریں۔
رات کو سوتے وقت دو چمچ یہ زیتون کا تیل پی لیا کریں۔
دن کے وقت ایسے کمرے میں جہاں اندھیرا ہو (دروازے کھڑکیوں پر پردہ ڈال کر) سارے جسم پر اس تیل کی اچھی طرح مالش کریں۔
کھانوں میں نمک کی مقدار کم سے کم کر دیں اور بازار کا پسا ہوا نمک بالکل نہ کھائیں۔
غسل: نہاتے وقت صابن یا شیمپو کا استعمال بالکل نہ کریں، بلکہ صابن کی جگہ بیسن (چنے کا آٹا) مل کر نہائیں۔
نتائج: ۳ ہفتے میں آسمانی شعاعوں کے اس تیل سے جلد بالکل نارمل ہو جائے گی۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital