وظیفوں کے معکوس اثرات، کلرک بھائی کے سر پر ضرب اور آسیب کا وہم: وظائف کا ترک اور تعویذوں کا سمندر برد کرنا
Adverse Rebound of Excessive Unguided Wazaif: Ceasing Family Chants & Sea Disposal of Amulets
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: (سوال نمبر ۲۰، ص ۲۲۶-۲۲۷)—خدا نخواستہ دماغ خراب نہ ہو جائے: ۳ مئی ۱۹۸۱ء کے شمارے میں پڑھا کہ وظیفوں کے معکوس اثرات تین سال تک قائم رہتے ہیں۔ اس لیے میں کچھ وظیفوں کے متعلق آپ سے معلوم کرنا چاہتی ہوں۔ جو میری امی اور میں پڑھتی ہیں: پانچ وقت نماز کے بعد لمبی دعائیں، ہر نماز میں تین بار آیت الکرسی، روزانہ آدھا پارہ تلاوت، دعائے سریانی، عشاء کے بعد ۱۲۵ مرتبہ درود شریف اور دوسری آیات کی کئی تسبیحات۔ میرا ۲۴ سالہ بھائی جو بینک میں کلرک ہے، نمونیہ کے بعد بہت کمزور ہو گیا اور ہر وقت سر میں شدید درد رہتا ہے جیسے کسی نے سر کو پکڑ رکھا ہو۔ دماغ کے ڈاکٹر نے تیز انجکشن تجویز کیے تو امی نے ڈر کر منع کر دیا۔ پھر عاملوں کے پاس لے گئے جنہوں نے جادو اور اوپری اثر بتا کر تعویذ دیے۔ پھر ایک حکیم صاحب کی دوا سے طبیعت سنبھلی ہے، سر کا بوجھ ختم ہوا ہے۔ اب وہ گھر والوں سے بات نہیں کرتا اور گم سم رہتا ہے۔ جواب: جو بھی وظیفے پڑھے جا رہے ہیں آپ دونوں ماں بیٹیاں ایک دم ترک کر دیں۔ ہرگز کچھ نہ پڑھیں۔ صرف پانچ وقت نماز ادا کر لینا کافی ہے، قرآن پاک کی تلاوت بھی صرف فجر کی نماز کے بعد کریں۔ آپ کے بھائی کے اوپر کسی نے جادو کرایا ہے نہ ان کے اوپر کوئی آسیب کا اثر ہے۔ یہ بیماری ہے، جن حکیم صاحب کے علاج سے فائدہ ہو رہا ہے ان کا علاج پرہیز کے ساتھ جاری رکھیں جب تک پوری طرح مرض رفع نہ ہو جائے۔ بھائی کو تعویذ اور دم کیا ہوا پانی بھی نہ پلائیں۔ جو تعویذ ان کے گلے میں یا بازو پر ہوں ان کو اتار کر سمندر برد کر دیجئے۔ ضروری نہیں ہے کہ صرف وظیفہ پڑھنے والے کی ذات میں وظیفوں کے اثرات ہوں۔ بعض اوقات وظیفوں کے معکوس اثرات کی لپیٹ میں ایک دو چار فرد ہی نہیں پورے پورے خاندان آ کر مصیبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ یہ بات بالکل قرینِ قیاس ہے کہ آپ کے اور والدہ کے وظائف نے بھائی کے ذہن پر ضرب لگا دی ہو اور آہستہ آہستہ اس ضرب نے بیماری کی شکل اختیار کر لی ہو کیونکہ اب بیماری وجود میں آ چکی ہے اس بیماری کا علاج دواؤں سے ہونا چاہئے تعویذوں سے نہیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
جادو کی نفی: مریض بھائی پر کسی جادو، ٹونے یا آسیب کا کوئی سایہ نہیں ہے؛ یہ محض جسمانی و اعصابی بیماری ہے جو نمونیہ کے بعد لاحق ہوئی۔
تعویذوں کا اخراج: بھائی کے گلے یا بازو پر جتنے بھی تعویذ بندھے ہیں وہ فوراً کھولیں اور انہیں لے جا کر سمندر یا دریا کے گہرے پانی میں بہا دیں۔ دم کیا ہوا پانی بھی نہ پلائیں۔
حکیم کا علاج: جن حکیم صاحب کی قدرتی نباتاتی دوا سے بھائی کو افاقہ ہوا ہے، انہی کا علاج مکمل پرہیز کے ساتھ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک وہ سو فیصد تندرست نہ ہو جائیں۔