نوزائیدہ دور کے تیز بخار کے بعد جسمانی اکڑاہٹ، تالو کا نرم ہونا اور بولنے سے معذوری (فوٹو گرافک نیگیٹو کا مراقبہ اور نمک کی کمی)
Post-Febrile Infantile Diplegia & Spasms: Large Photographic Negative Trataka, Salt Restriction & Honey Regimen
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: (سوال نمبر ۱۸۲ امیج ۶۲، ص ۱۹۹-۲۰۰)—کیا میرا بیٹا پیدائشی مریض ہے؟: مشتاق احمد، فریئر روڈ کراچی: میرا بیٹا جس کی عمر تقریباً ۱۹ سال ہے، بظاہر تو جسمانی حالت ٹھیک ہے لیکن وہ بیٹھ سکتا ہے نہ ہی چل سکتا ہے۔ ایک مخصوص کرسی یا گاڑی اس کے لئے بنی ہوئی ہے اس پر دن بھر بیٹھا رہتا ہے، بیٹھے رہنے سے بھی یہ مطلب ہے کہ وہ عام بچوں کی طرح نہیں بیٹھ سکتا۔ ذہنی اور دماغی طور پر بہت اچھا ہے، نماز روزے کا بھی پابند ہے اور پاکیزگی کا بھی خیال رکھتا ہے۔ پیدائش کے تین چار روز کے بعد بہت سخت بخار چڑھا تھا اور پیدائش کے وقت سر کا درمیانی حصہ بہت ملائم تھا۔ ابتدائی ایک سال تو پتہ نہ چلا لیکن جب معلوم ہوا کہ بچہ بیٹھ نہیں سکتا اور نہ چل سکتا ہے تو ڈاکٹروں، حکیموں اور عاملوں وغیرہ سے علاج کرایا لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ اگر کسی کے علاج سے کچھ فرق معلوم ہونے کا احساس ہونے لگے تو بچے کو بخار آ جاتا ہے اور بچہ پہلے سے بھی زیادہ کمزور ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مجبورا ًعلاج چھوڑنا پڑتا ہے۔ یہ بات بھی بہت غور طلب ہے کہ یہ بادلوں اور بجلی کے کڑکنے سے بہت ڈرتا ہے اور ایسے موقعوں پر اوندھا لیٹ جاتا ہے۔ سایہ دار درختوں سے بھی ڈرتا ہے، دن میں متعدد بار اس کے بدن میں اکڑاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ بول بھی نہیں سکتا یعنی الفاظ ٹھیک طرح سے ادا نہیں ہوتے، بہرحال جو کچھ بولتا ہے گھر والے آسانی سے سمجھ لیتے ہیں، گھر سے باہر والا ذرا مشکل سے ہی سمجھے گا۔ البتہ ہم جو کچھ بات چیت کرتے ہیں وہ آسانی سے سمجھ جاتا ہے، بعض اوقات اشاروں کی بات بھی سمجھ جاتا ہے۔ براہِ کرم اس بچے کا کوئی علاج بتائیں تاکہ جسم کی اکڑاہٹ دور ہو جائے اور غیر ضروری چیزوں سے ڈرنا ختم ہو جائے۔ جواب: کسی اچھے فوٹوگرافر سے صاحبزادے کا ایک بڑے سے بڑا نیگیٹو بنوا لیں۔ فوٹوگرافر سے کہہ دیں کہ نیگیٹو پر کسی قسم کا نشان یا رنگ نہ لگائیں، جس طرح فلم آئے اسی طرح آپ کو دے دے۔ بڑے نیگیٹو سے مراد پوسٹ کارڈ سے بڑا نیگیٹو ہے۔ اس کو فوٹو کی طرح فریم کرا کے اس کے کمرے میں کسی میز پر رکھ دیں جس میں آپ کے صاحبزادے رہتے ہیں۔ انہیں ہدایت کریں کہ وہ اس فریم شدہ نیگیٹو کو دیکھتے رہا کریں، جتنی زیادہ سے زیادہ دیر دیکھ سکیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ٹکٹکی باندھ کر ہر وقت دیکھتے رہیں، ۲۴ گھنٹے میں وقفہ وقفہ سے ۲ گھنٹے تک دیکھ لینا کافی ہے۔ کھانوں میں بازار کا پسا ہوا نمک ہرگز استعمال نہ کیا جائے اور نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دی جائے۔ انشاء اللہ تین ماہ کے اس علاج سے مرض سے نجات مل جائے گی۔ مریض کے لئے خالص شہد بطورِ خاص مفید ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
فریم اور تنصیب: اس خام نیگیٹو کو شیشے کے فریم میں جڑوا کر مریض کے کمرے میں اس کے سامنے میز پر رکھ دیں۔
ارتکاز کا طریقہ: مریض کو ہدایت کریں کہ وہ روزانہ دن بھر وقفے وقفے سے اس فریم شدہ نیگیٹو کو دیکھا کرے۔ مسلسل گھورنے کی ضرورت نہیں، ۲۴ گھنٹوں میں قسطوں میں کل ۲ گھنٹے دیکھ لینا کافی ہے۔
نمک پر سخت پابندی: بازاری پسا ہوا نمک مکمل طور پر بند کر دیں۔ گھر میں سالم ڈھیلے والا لاہوری نمک پیسیں اور سالن وغیرہ میں نمک کی مقدار گھٹا کر معمول کا صرف چوتھائی (۱/۴) حصہ کر دیں۔
شہد کا استعمال: مریض کے اعصاب کی مضبوطی کے لیے روزانہ خالص شہد کا باقاعدہ استعمال کروائیں۔ یہ مکمل علاج ۳ ماہ تک جاری رکھیں۔