میڈیکل کالج میں داخلے اور حافظہ مضبوط کرنے کے لیے سحر خیزی اور یا اولی الالباب کا وظیفہ
Medical College Admission & High Retention Wazifa: Early Morning Study & Ya Ulil Albab Protocol
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: (سوال نمبر ۱۷۶ امیج ۵۹، ص ۱۹۴)—میڈیکل میں داخلے کے لئے وظیفہ: دو سال سے فرسٹ ایئر کا امتحان دے رہی ہوں، پاس تو ہو جاتی ہوں لیکن اتنے نمبر نہیں آتے کہ میں میڈیکل میں داخلہ لے سکوں۔ والد مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں، مجھے بھی جنون کی حد تک شوق ہے لیکن پتہ نہیں کیا بات ہے کہ میں چھ چھ گھنٹے پڑھتی ہوں اور پڑھائی کا کوئی نتیجہ مرتب نہیں ہوتا، سب بھول جاتی ہوں۔ میں نے اب نماز بھی شروع کر دی ہے، نماز پڑھنے سے مجھے عجیب سا سکون ملتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سال ضرور کامیاب کریں گے۔ براہِ کرم مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ جواب: نظام الاوقات میں تبدیلی کر کے رات کو جلدی سو جائیں۔ صبح صادق کے وقت بیدار ہو کر وضو کریں اور تین سو مرتبہ 'يَا أُولِي الْأَلْبَابِ' پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیں اور مطالعہ میں مشغول ہو جائیں، تین گھنٹے تک کتابیں پڑھتی رہیں۔ انشاء اللہ اس طرزِ عمل سے مقصد پورا ہو جائے گا۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
سحر خیزی و طہارت: صبح صادق کے پرنور وقت بیدار ہوں اور اچھے طریقے سے باوضو ہو جائیں۔
وظیفہ و دم: باوضو حالت میں ۳۰۰ مرتبہ 'يَا أُولِي الْأَلْبَابِ' تلاوت کریں اور ایک گلاس صاف پانی پر دم کر کے پی لیں۔
تین گھنٹے کا مطالعہ: پانی پینے کے فوراً بعد اپنی نصابی کتب لے کر یکسوئی سے مطالعہ شروع کر دیں اور مسلسل ۳ گھنٹے تک پڑھتی رہیں۔ صبح کے وقت یہ روشنی حافظے میں من و عن جذب ہو کر امتحانی کامیابی یقینی بنائے گی۔