گھر میں موجود بیمار اور بوڑھا درخت اعصابی بیماری کا سبب: گیسوں کا اخراج، گلِ بنفشہ کی چائے اور درخت کٹوانا

Sick Senescent Household Tree Emitting Toxic Subsoil Gases: Panic Agoraphobia, Gul-e-Banfsha Tea & Tree Uprooting

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: (سوال نمبر ۱۷۰ امیج ۵۸، ص ۱۹۰-۱۹۱)—گھر میں درخت اس بیماری کا سبب ہے: میرے والد اتنے نیک ہیں کہ اپنے پرائے سب ان کی عزت کرتے ہیں۔ ایک بڑی کمپنی میں منیجر تھے، ایک روز کہنے لگے کہ مجھے گھبراہٹ ہو رہی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ملازمت کو بغیر کسی وجہ کے خیر آباد کہہ دیا۔ اب ان کی حالت یہ ہے کہ وہ گھر سے باہر نہیں نکلتے اور اگر مجبورا ًکہیں جانا پڑتا ہے تو پانی کی بوتل اور روٹی کا ٹکڑا ہاتھ میں ضرور رکھتے ہیں۔ آنکھوں میں حلقے بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر مرض کی تشخیص میں کہتے ہیں کہ انہیں بظاہر کوئی بیماری نہیں ہے، ان کی ہر چیز نارمل ہے۔ علاج سے مایوس ہو کر عامل حضرات سے رجوع کیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی نے جادو کر دیا ہے۔ ہم ان کی یہ بات اس لئے تسلیم نہیں کرتے کہ ہمارے والد صاحب بہت ہی خدا ترس آدمی ہیں اور ان کی ذات سے ہر شخص کو فائدہ ہی پہنچا ہے اور سب ان کے احسان مند ہیں۔ جواب (علمی و ماحولیاتی انکشاف): آپ کے گھر میں کوئی بڑا درخت ہے۔ یہ درخت ضعیف اور بیمار ہو گیا ہے، اس کے اندر کی شریانیں سکڑ گئی ہیں وہ شریانیں جو زمین کے اندر کی گیس کی گزرگاہ ہوتی ہیں۔ گیس یا زمین کے اندر دوڑنے والی لہریں ان شریانوں میں پوری طرح دور نہیں کرتیں۔ نتیجہ میں ان کا اخراج ہوتا ہے اور فضا میں پھیل کر انسان کے دماغ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ علاج یہ ہے کہ آپ اپنے والد صاحب کو اکیس روز تک بنفشہ کی چائے پلائیے۔ پانی جوش کر کے چائے کی پتی کی جگہ چھ ماشہ بنفشہ ڈال کر دم دیجئے، یہ چائے صبح نہار منہ پلائی جائے۔ اس کے علاوہ جتنی جلد ممکن ہو درخت کو کٹوا دیجئے اس طرح کہ اس درخت کی جڑ بھی زمین سے نکال دی جائے۔ اس درخت کا زمین سے نکلوانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ خدا نخواستہ گھر کے دوسرے افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ آمین!

وظیفہ مبارک و نقش

گلِ بنفشہ کی چائے (۶ ماشہ، نہار منہ، ۲۱ دن) اور صحن کے بیمار درخت کو جڑ سے اکھاڑنا

ترکیب و طریقہ کار

ماحولیاتی و ارضیاتی تشخیص: صحن میں لگا ہوا بوڑھا درخت بیمار ہو چکا ہے اور اس کی اندرونی نالیاں سکڑنے کی وجہ سے زمین کی زہریلی گیسیں اور لہریں فضا میں خارج ہو کر گھر کے مکینوں کے دماغ پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔
طبی نسخہ (بنفشہ کی چائے): پانی کو خوب جوش دیں، عام چائے کی پتی کے بجائے ۶ ماشہ (تقریباً ۶ گرام) گلِ بنفشہ ڈال کر ڈھانپ کر دم دیں۔
طریقہ استعمال: یہ جوشاندہ/چائے روزانہ صبح نہار منہ والد صاحب کو پلائیں؛ یہ عمل مسلسل ۲۱ روز تک جاری رکھا جائے تاکہ دماغی اعصاب اور خون سے زہریلے اثرات زائل ہو سکیں۔
ماحولیاتی تدبیر (درخت کی تلفی): گھر میں موجود اس بیمار درخت کو بلا تاخیر کٹوائیں اور محض اوپر سے کاٹنے کے بجائے اس کی تمام جڑیں بھی زمین کھود کر باہر نکال دیں تاکہ گھر کے دیگر افراد اس کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital