تعویذ سے طالب علم کیسے پاس ہوتا ہے؟ نورِ قرآنی، فہم و فراست اور قوتِ حافظہ کی علمی توجیہ

How Does a Spiritual Amulet Enable Academic Success? Biophysics of Noor, Intellect & Cognitive Focus

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: (سوال نمبر ۱۶۳ امیج ۵۷، ص ۱۸۸)—نسرین افشاں: میں کلاس دہم کی طالبہ ہوں، براہِ کرم مجھے پاس ہونے کا ایک تعویذ بھیج دیجئے اور یہ بھی بتائیے کہ تعویذ سے کوئی طالب علم کس طرح پاس ہو جاتا ہے؟ جواب (علمی و لاشعوری توجیہ): قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے 'اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے' یعنی سماوات اور ارض میں جو کچھ ہے اس کی بنیاد اللہ کے نور پر ہے، انسان اور انسان سے متعلق چیزیں سب اللہ کے نور یا روشنی سے قائم اور متحرک ہیں۔ کاغذ بھی روشنی ہے اور کاغذ کے اوپر لفظ بھی روشنی ہے۔ کوئی عامل جو تعویذ لکھتا ہے تو اس کے ذہن میں اس کی روشنیاں الفاظ کا جامہ پہن کر کاغذ پر منتقل ہو جاتی ہیں۔ تعویذ حاصل کرنے والے کے ذہن کی روشنیاں ان روشنیوں کا تاثر قبول کرتی ہیں تو ذہن کی روشنیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور روشنیوں کا یہ اضافہ انسان کے ذہن میں فہم و فراست پیدا کر دیتا ہے۔ حافظہ بحال ہو جاتا ہے، طالب علم جو کچھ پڑھتا ہے یا دیکھتا ہے اس کا صحیح مفہوم ذہن نشین ہو جاتا ہے اور امتحان کے وقت ذہنی یکسوئی کے ساتھ پرچے حل کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ تعویذ کے نقوش میں ایسی روشنیاں کام کرتی ہیں جو طاقتور ہونے کی وجہ سے دوسرے آدمی میں کام کرنے والی روشنیوں کو متاثر یا مغلوب کر دیتی ہیں۔ اس میں استاد، طالب علم، امتحان دینے والا اور ممتحن وغیرہ سب شامل ہیں لیکن یہ بات اپنی جگہ بہت اہمیت رکھتی ہے کہ حصولِ علم میں محنت کرنا ضروری ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتے۔ محنت کے ساتھ ساتھ کوئی وظیفہ پڑھنا یا تعویذ رکھنا دعا کی حیثیت رکھتا ہے۔ تعویذ کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ آنا ضروری ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

نورانی و علمی نظریہ: اَللهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ، اور تعویذ کا حصولِ علم میں دعا کی حیثیت سے استعمال

ترکیب و طریقہ کار

باطنی فزکس کا فہم: کائنات کی ہر شے نور کی لہروں پر قائم ہے؛ تعویذ دراصل عامل کے بیدار دماغ کی پاکیزہ روشنیوں کا الفاظ کی صورت میں کاغذ پر منتقلی کا نام ہے۔
طالب علم پر اثرات: جب طالب علم تعویذ پاس رکھتا ہے تو وہ روشنیاں اس کے دماغ کے خلیات میں جذب ہو کر فہم و فراست، گہری سمجھ اور قوتِ حافظہ کو بے پناہ جلا بخشتی ہیں۔
امتحانی یکسوئی: ذہن پرسکون ہو جاتا ہے، اسباق من و عن یاد رہتے ہیں اور پرچہ حل کرتے وقت وسوسوں کی جگہ ذہنی یکسوئی مل جاتی ہے۔
لازمی شرط (محنت اور مطالعہ): تعویذ کبھی بھی محنت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا؛ اللہ تعالیٰ کسی کی محنت رائیگاں نہیں فرماتے، تعویذ اور وظیفہ محنت کے ساتھ تائیدِ غیبی اور دعا کی حیثیت رکھتا ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital