حضرت بری امام کا فیض: گنٹھیا، جوڑوں کا شدید درد اور سارے جسم کا ورم (کپڑے کی گڑیا اور سورۃ الفلق کا عمل)

Grace of Hazrat Bari Imam: Refractory Generalized Polyarthritis, Severe Joint Pain & Edema (Cloth Effigy & Surah Al-Falaq Protocol)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: (سوال نمبر ۱۵۴ امیج ۵۴، ص ۱۸۱-۱۸۲)—حضرت بری امام کا فیض: مسز سکندر، لیاقت آباد کراچی: میری بہن امی کے ساتھ ایک چھوٹے سے ویران کھیت میں سے گزر کر ماموں کی عیادت کو گئی تھیں، چلتے چلتے ایکا ایکی ان کے پیر کے انگوٹھے میں درد ہوا اور ایک دم اس درد نے شدت اختیار کر لی۔ ماموں کے گھر پہنچتے پہنچتے انگوٹھا سوج گیا۔ ماموں نے درد کی گولی کھلا کر انگوٹھے پر تیل کی مالش کر دی اس سے وقتی آرام آ گیا۔ شام کو گھر آتے آتے پیر سوج گیا اور پورے پیر میں یہ درد پھیل گیا۔ جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا کے مصداق دونوں پیروں کے پنجوں، گھٹنوں اور ہاتھوں میں درد نے مستقل جگہ کر لی۔ ہاتھوں کی انگلیوں سے بڑھ کر یہ درد کلائیوں، کہنیوں اور کندھوں میں آ گیا اور پھر سارے جسم پر ورم آ گیا۔ کوئی ڈاکٹر، حکیم، مولوی، ملا، عامل اور مزار نہیں چھوڑا مگر ذرہ برابر جو فائدہ ہوا ہو۔ کئی مہینے جناح ہسپتال میں داخل رہیں۔ وہاں بھی اس مرض کا علاج نہیں ہو سکا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ درد ہمیشہ رہے گا البتہ کبھی کمی آ جائے گی اور کبھی شدت اختیار کر جائے گا۔ عامل حضرات کہتے ہیں کہ ویران جگہوں پر بھوت پریت بھٹکتے رہتے ہیں ان کا سایہ پڑ گیا ہے۔ کراچی میں علاج نہیں ہو سکا تو میں اپنی بہن کو راولپنڈی لے آئی۔ علاج کے ساتھ ساتھ بری امام صاحبؒ کے مزار پر بھی دعا کی گئی ہے۔ خدا را مایوس نہیں کیجئے گا۔ اس وقت بہن کی حالت یہ ہے کہ وہ بستر سے بھی نہیں اٹھ سکتیں۔ جواب: حضرت بری امامؒ خدا رسیدہ بزرگ ہیں وہاں سے فیض ہونا ضروری ہے۔ میرے تجویز کردہ اس علاج سے فائدہ بھی انہی گراں قدر اور بلند مرتبہ بزرگ کا فیض ہے۔ ایک فٹ لمبے کپڑے کی ایک گڑیا بنائی جائے۔ اس کے اندر روئی بھر کر سی لیا جائے، ہر جگہ اس کے اوپر کپڑا لپٹا ہوا ہو جیسے بازار میں گڑیاں عام طور سے ملتی ہیں۔ جہاں جہاں آپ کی بہن کے جسم میں درد ہے وہاں وہاں گول نشان لگایا جائے اور اس نشان میں فائل پن ٹھونک دی جائے۔ ایک فائل پن کا فاصلہ دوسری فائل پن سے ایک انچ کا ہونا چاہئے۔ اس سے زیادہ ہو تو باقی فائل پن ایک ایک اور لگا دیں، فائل پن اس طرح لگائیں کہ جہاں جہاں درد ہو ساری جگہیں دائروں میں آ جائیں۔ انگلیوں کے جوڑوں پر، پسلیوں پر، گھٹنوں پر، پیر کے جوڑوں اور ہاتھوں کے جوڑوں پر دائروں میں فائل پن ٹھونکی جائیں۔ اب اس گڑیا کے لباس کے اوپر کی طرف سورۃ فلق (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) پوری سورۃ لکھ کر چپکا دیں۔ درد ٹھیک ہونے پر اس گڑیا کو زمین میں دو فٹ گڑھا کھود کر اس گڑیا کو گڑھے میں رکھ کر مٹی ڈال دیں؛ یہ گڑیا ایسی جگہ دفن کی جائے جہاں ہر کوئی نہ دیکھے اور نہ ہی اکھاڑے۔

وظیفہ مبارک و نقش

سُوْرَةُ الْفَلَقِ (پوری سورت لکھ کر گڑیا کے سینے/لباس پر چپکانا) اور درد کے مقامات پر فائل پن لگانے کا عمل

ترکیب و طریقہ کار

گڑیا کی تیاری: ایک فٹ لمبے کپڑے کی گڑیا بنائی جائے اور اس کے اندر روئی ٹھونس کر اس طرح سی لیا جائے کہ تمام اعضاء پر باہر کپڑا لپٹا ہوا ہو، جیسے مارکیٹ کی عام گڑیاں ہوتی ہیں۔
تکلیف کے مقامات کا تعین: مریضہ کے جسم میں جہاں جہاں درد اور ورم ہو (انگلیوں، کلائیوں، کہنیوں، کندھوں، پسلیوں، گھٹنوں، ٹخنوں اور پنجوں وغیرہ پر) گڑیا کے انہی مقامات پر قلم سے گول نشان (دائرے) لگائے جائیں۔
فائل پن ٹھونکنا: ہر گول نشان پر ایک ایک فائل پن (ڈرائنگ پن/کاغذی پن) ٹھونک دی جائے۔ ایک پن سے دوسری پن کا فاصلہ تقریباً ایک انچ رکھا جائے تاکہ درد والے تمام عوارض دائروں میں قید ہو جائیں۔
سورۃ الفلق کی تنصیب: گڑیا کے لباس پر اوپر کی جانب سفید کاغذ پر پوری 'سورۃ الفلق' خوشخط لکھ کر چپکا دی جائے۔
زمین میں تدفین کا مرحلہ: جیسے ہی درد اور ورم میں مکمل افاقہ ہو جائے، اس گڑیا کو زمین میں دو فٹ گہرا گڑھا کھود کر باحفاظت دفن کر کے مٹی ڈال دی جائے۔ تدفین ایسی ویران و پوشیدہ جگہ کی جائے جہاں نہ کسی کی نظر پڑے اور نہ ہی کوئی اسے اکھاڑ سکے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital