مٹی کا پیالہ (ذہن کا ماؤف ہونا، خود پر قابو نہ رہنے کا خوف اور شبنم کا عمل)

Mental Numbness, Dread of Losing Control & Dew-Exposed Clay Bowl Rose Water Therapy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں کافی عرصے سے ایک ایسی تکلیف میں مبتلا ہوں کہ جس نے میرا سکون ختم کر دیا ہے۔ اچانک مجھے یوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ میں پاگلوں والی حرکتیں کرنے لگوں گی۔ میں ڈرنے لگتی ہوں کہ کوئی غلط حرکت نہ کر بیٹھوں، کچھ لمحے کے لئے میرا ذہن بالکل ماؤف ہو جاتا ہے اور یوں لگتا ہے گویا میں سب کچھ بھول گئی ہوں۔ یا بھول جاؤں گی۔ چند دن ٹھیک رہتی ہوں لیکن پھر اسی صورت سے دوچار ہونا پڑتا ہے، دل گھبرانے لگتا ہے، دماغ پر بوجھ رہتا ہے ایک ہی بات کو سوچتی رہتی ہوں بلا وجہ دل بے چین رہتا ہے۔

وظیفہ مبارک و نقش

مٹی کے نئے پیالے میں گلاب کا پھول شبنم میں رکھنا اور صبح نہار منہ پیروں کے بل بیٹھ کر پینا

ترکیب و طریقہ کار

مٹی کا ایک کورا (نیا) پیالہ لے کر اس میں شام کے وقت پانی بھر دیں اور اس پانی میں تازہ گلاب کا ایک پھول ڈال دیں۔
رات بھر اس پانی کو کھلے آسمان تلے شبنم میں رکھا رہنے دیں۔
صبح سورج نکلنے سے پہلے پیروں کے بل (اکڑوں) بیٹھ کر یہ پانی پی لیا کریں۔
مدت: ایک مہینے کے اس عمل سے ذہن کا ماؤف ہونا اور بلاوجہ کا خوف ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital