ناجائز عشق اور جنونی وسوسوں سے نجات: اپنے ہی بالائی جسم کے فوٹوگرافک نیگیٹو پر بصری مراقبہ
Erotic Obsession, Delusional Infatuation & Impending Psychosis: Upper-Body Photographic Negative Gazing
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: (سوال نمبر ۱۴۵ امیج ۵۰، ص ۱۷۵)—ایم آر خان، لارنس روڈ: میں ایک ایسی لڑکی سے محبت کرتا ہوں جس کے اندر معاشرہ کی ساری برائیاں موجود ہیں اس لڑکی نے میری وجہ سے اپنی زندگی کو یکسر بدل دیا ہے اور ہر برائی چھوڑ کر نہایت پاکیزہ اور نیک سیرت بن گئی ہے۔ میں چار بچوں کا باپ ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں اس کو جس قدر بھولنا چاہتا ہوں اور زیادہ میرے دماغ پر مسلط ہو جاتی ہے۔ اس چاہت، محبت، عشق یا جو بھی کہا جائے میں اب اتنی شدت ہو گئی ہے کہ بعض اوقات میرے اوپر پاگل پن کے دورے پڑنے لگتے ہیں۔ بیٹھے بیٹھے اچانک خیال کے ساتھ ہی یہ لڑکی میرے سامنے آ جاتی ہے۔ اب صرف اتنی درخواست ہے کہ ایسا انتظام کر دیجئے کہ میں اس لڑکی کو بھول جاؤں۔ جواب: کسی اچھے فوٹو گرافر سے اپنے بالائی جسم کا ایک نیگیٹو بنوائیے۔ نیگیٹو سے مراد فلم ہے جس سے فوٹو بنتا ہے۔ اس پوسٹ کارڈ جتنے بڑے نیگیٹو کو فریم کرا لیں اور اس کمرہ میں جہاں آپ سوتے ہیں لٹکا دیں۔ سونے سے پہلے اس نیگیٹو کو دیکھا کریں جتنی دیر آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں۔ دن میں اگر وقت مل جائے تو دن میں بھی نیگیٹو بینی کیجئے۔ تین ہفتوں کی اس مشق سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ فوٹو گرافر کو ہدایت کریں کہ وہ نیگیٹو پر کسی قسم کا رنگ یا نشان نہ لگائے جیسی فلم آئے اسے دھو کر آپ کو دے دے۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
فوٹوگرافر کو ہدایت: فوٹوگرافر کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ اس نیگیٹو پر کوئی کیمیکل، پنسل کا نشان، ری ٹچنگ یا رنگ نہ لگائے، بلکہ جیسے ہی فلم واش ہو کر آئے ویسی ہی کچی نیگیٹو دے دے۔
سائز اور فریم: نیگیٹو پوسٹ کارڈ کے سائز جتنا بڑا ہونا چاہیے، اسے شیشے کے فریم میں جڑوا لیں۔
کمرے میں آویزاں کرنا: اسے اپنے سونے کے کمرے کی دیوار پر لٹکا دیں۔
مشق کا طریقہ (نیگیٹو بینی): روزانہ رات کو سونے سے قبل اس نیگیٹو کو جتنی دیر آسانی سے ممکن ہو یکٹک دیکھتے رہیں، اور دن میں بھی جب فرصت ملے اس پر نگاہ جمائیں۔
مدت: صرف تین (۳) ہفتوں کی اس مشق سے عشق کا خبط، پاگل پن اور سامنے تصویر کا ابھرنا جڑ سے ختم ہو جائے گا۔