بے اولادی کے خوف سے شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ ترک کروانا: سونے سے قبل ۱۰۰ بار 'بسم اللہ الواسع جل جلالہ'

Husband Threatening Second Marriage Due to Childlessness: 100x 'Bismillahil Wāsi'u Jalla Jalāluh' Before Sleep

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: (سوال نمبر ۱۳۸ امیج ۴۹، ص ۱۷۲)—میرے شوہر دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: محمد منیر، نشتر روڈ، کراچی: مندرجہ ذیل سوال انگلینڈ سے میرے عزیزوں نے بھیجا ہے... میاں بیوی چالیس پینتالیس سال کے پیٹے میں ہیں شادی کو کافی عرصہ ہو چکا ہے مگر اولاد نہیں ہوتی۔ اب یہ صورت پیدا ہو گئی ہے کہ خاوند کی ماں اپنے لڑکے کی دوسری شادی کرنے پر بضد ہے چنانچہ خاوند نے اپنی بیوی سے کہہ دیا ہے کہ تم کو پاکستان جا کر تمہارے والدین کے حوالے کر دیا جائے گا کیونکہ مجھے ہر حال میں اپنی ماں کے حکم کی تعمیل کرنی ہے۔ ظاہر ہے بیوی کے لئے یہ فیصلہ اذیت کا سبب بنا ہوا ہے۔ آپ اس سلسلہ میں کوئی تعویذ یا وظیفہ تجویز کر دیں جس کی برکت سے خاوند کے ذہن سے دوسری شادی کا خیال ختم ہو جائے۔ جواب: اولاد نہ ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ آپ خط لکھ کر یہ معلوم کیجئے کہ بیوی میں کوئی اندرونی نقص تو نہیں ہے اگر نقص ہے تو علاج کے سلسلے میں ابھی تک کیا کچھ کیا گیا ہے۔ خاوند کے ذہن سے دوسری شادی کا خیال نکل جائے گا اس کے لئے رات کو سونے سے پہلے ایک سو مرتبہ 'بسم اللہ الواسع جل جلالہ' پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں آنکھیں بند کر لیں اور اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں اس عمل کو اس وقت تک جاری رکھیں تاوقتیکہ شوہر شادی کا ارادہ ترک کر دیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللّٰهِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُهٗ

ترکیب و طریقہ کار

طبی تفتیش: سب سے پہلے خط لکھ کر جانیں کہ بیوی میں تولیدی نظام کا کوئی اندرونی جسمانی یا نسوانی نقص تو نہیں اور اب تک کیا علاج کرایا گیا ہے۔
تعداد و وظیفہ: رات کو سونے سے بالکل قبل باوضو ۱۰۰ مرتبہ 'بسم اللہ الواسع جل جلالہ' پڑھیں۔
سکوت: ورد کے بعد کسی سے کوئی بات چیت کیے بغیر سیدھی اپنے بستر پر چلی جائیں۔
تصور اور گہری نیند: آنکھیں بند کر لیں اور دل و دماغ میں اپنے شوہر کا محبت بھرا تصور جمائیں، تصور کرتے کرتے سو جائیں۔
مدت: یہ عمل اس وقت تک بلاناغہ جاری رکھیں جب تک شوہر دوسری شادی کا ارادہ قطعی طور پر ترک نہ کر دے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital