بخار سے چھٹکارا (ڈیڑھ سالہ بخار اور برگِ بنفشہ کی چائے)
Protracted 18-Month Chronic Fever, Superstitious Dread & Infusion of Viola Odorata Leaves
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ڈیڑھ سال پہلے کی بات ہے میں ایک بزرگ کے پاس جایا کرتا تھا۔ ایک دن میں اس کے پاس گیا، جمعہ کا دن تھا اس نے گوشت پکایا، ہم کھانے والے چار آدمی تھے۔ ہم چاروں نے وہ گوشت اور چاول کھائے اور گھر واپس آ گئے۔ اس دن رات کو مجھے اتنا تیز بخار چڑھا کہ میں ساری رات سو نہ سکا۔ اس وقت میرے دل میں یہ وہم ہے کہ کہیں وہ گوشت اس بزرگ کو صدقہ میں تو نہیں دیا گیا تھا؟ اب تقریباً ڈیڑھ سال ہو چکا ہے مجھے بخار سے چھٹکارا حاصل نہیں ہوا۔ ٹیکے لگواتا رہتا ہوں تو ٹھیک رہتا ہوں، جب نہ لگواؤں تو پھر بخار شروع ہو جاتا ہے۔
وظیفہ مبارک و نقش
برگِ بنفشہ ۶ ماشے کی چائے بنا کر صبح نہار منہ اور رات سوتے وقت پینا
ترکیب و طریقہ کار
گوشت صدقے کا تھا یا صدقے کا نہیں تھا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بخار کی وجہ گوشت کھانا نہیں ہے، بخار سب کو ہوتا ہے، آپ کو بھی ہو گیا۔ خواہ مخواہ کے وہم میں پڑ کر معمولی سی بیماری کو اپنے اوپر مسلط کر لیا ہے۔
اینٹی بائیوٹک ادویات اور ٹیکے لگوانا بالکل چھوڑ دیں۔
صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت پانی جوش کر کے اس میں چائے کی پتی کے بجائے برگِ بنفشہ (بنفشہ کے پتے) ڈال کر چائے کی طرح دم کریں۔
پھر چھان کر چینی ملا کر پی لیں۔ برگِ بنفشہ کا وزن ۶ ماشے (تقریباً ۶ گرام) کافی ہے۔
گیارہ (۱۱) روز کے اس علاج سے ڈیڑھ سالہ پرانے بخار سے مکمل نجات مل جائے گی۔