دردوں کا علاج؟ (سر درد، گردہ و کمر درد - نصر من اللہ وفتح قریب کا وظیفہ)
Chronic Cephalea, Spasmodic Head-Shaking, Menstrual Nephralgia & Nasruminallah Wazifa
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: بچپن سے میرے سر میں درد ہوتا ہے۔ چار ماہ کی عمر میں اتنی سخت بیمار ہو گئی تھی کہ مرتے مرتے بچی۔ ابھی ایک سال کی تھی کہ نا معلوم کس طرح سر ہلانے کی عادت پڑ گئی۔ یہ عادت ابھی برقرار ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی جب سر ہلاتی ہوں آنکھوں کے سامنے سیاہ رنگ کے دائرے آ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ کوئی چیز نظر کے سامنے سے ایک دم غائب ہو جاتی ہے، آدھے گھنٹے تک یہ کیفیت رہتی ہے اور پھر سر میں شدید درد ہونے لگتا ہے۔ کچھ دنوں سے مرض میں یہ تبدیلی پیدا ہوئی ہے کہ سر میں درد روزانہ نہیں ہوتا مگر ہفتے میں ایک دو مرتبہ ضرور ہوتا ہے۔ مہینے کے دنوں میں گردوں میں اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ میں تڑپنے لگتی ہوں اور آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے ہیں۔ ہر طرف سے مایوس ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
دردِ سر، دردِ گردہ، کمر کے درد اور شادی کے معاملے میں درپیش مشکلات کے لیے:
بعد نمازِ عشاء ۳۰۰ بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ 'نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ' پڑھیں۔
مدت: یہ عمل تین ماہ (۹۰ دن) تک روزانہ پڑھنا ضروری ہے۔ اگر بیچ میں ناغہ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن ۹۰ دن کی کل تعداد مکمل کی جائے۔
خاص نوٹ: وظیفہ پڑھتے وقت اپنا سر بالکل نہ ہلائیں، گردن اور سر سیدھا رکھیں۔