میری انگلیاں گل رہی ہیں؟ (انگلی کے ناخن اور گوشت کا پکنا - سورنجاں کا سفوف)
Paronychia, Chronic Nail Bed Suppuration & Measured Powdered Meadow Saffron (Suranjan)
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: آج سے تین سال پہلے میری دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کی کور پک گئی تھی۔ میں نے کالے مرہم کا پھایا استعمال کیا، اس کے بعد اس کی یہ حالت ہوئی کہ کھال نے پیچھے کی طرف ہٹ کر ناخن پر سے گول شکل اختیار کر لی ہے، اس طرح جس طرح پایوریا میں دانت کی حالت ہوتی ہے۔ اس پر ہلکا دباؤ ڈالنے سے تکلیف ہوتی ہے، اکثر اوقات دبانے سے ایک دو قطرے پیپ کے بھی نکلتے رہتے ہیں۔ اس انگلی کے ناخن کی سطح بھی صاف نہیں رہی بلکہ ٹیڑھا ناخن نکلتا ہے، ناخن کے دونوں طرف کے کنارے پیلے اور بھر بھرے ہو گئے ہیں، البتہ ناخن معمول کے مطابق بڑھتا ہے، بہت علاج کیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اس کے علاوہ میرے خاندان میں تین عورتیں بھی اس مرض میں مبتلا ہیں، ان کی انگلیاں بھی گل رہی ہیں۔ خواجہ صاحب آپ صرف اسے میرا مسئلہ سمجھ کر نظر انداز نہ کریں بلکہ ہم چاروں اس سے فائدہ اٹھائیں گی۔
وظیفہ مبارک و نقش
ترکیب و طریقہ کار
اسے نہایت باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔
ترازو میں تول کر آدھے آدھے ماشہ (تقریباً 480 ملی گرام) کی پڑیاں بنا لیں۔
روزانہ صبح نہار منہ ایک ایک پڑیا پانی کے ساتھ تمام بہنیں دو ہفتے تک کھا لیں۔
تنبیہ: وزن آدھے ماشہ سے ہرگز زیادہ نہ ہو، کیونکہ سورنجاں تیز تاثیر رکھتی ہے۔