بیماری یا کینسر (تلی کی جگہ درد، ورم اور کینسر کی تشخیص)
Spleen Pain, Abdominal Swelling, Post-Operative Complications & Cancer Inquiry
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: تقریباً ۳ ماہ قبل والد صاحب کے تلی کی جگہ درد ہوا، پھر پورے جسم اور پیٹ پر ورم آگیا۔ میڈیکل ٹیسٹ کے بعد یہ نتیجہ برآمد ہوا کہ تلی ۶ انچ سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور تلی کے اوپر ایک گولہ بن رہا ہے، جو بڑھ رہا ہے۔ اس گولے کے پھٹنے سے پہلے آپریشن کروا کر تلی نکال دینا مریض کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ حکیموں کی تشخیص ڈاکٹروں سے بہت مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے تلی نہیں بڑھی ہے، بلکہ ہاضمے کے پردے کے نیچے کچھ مواد جمع ہو گیا ہے، جو آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ بہرحال بزرگوں کے مشوروں اور ڈاکٹر کی رائے سے ہم نے آپریشن کروا لیا۔ لیکن آپریشن کے بعد تلی کا بڑھ جانا غلط ثابت ہوا۔ دراصل تلی کے چاروں طرف مواد جمع ہو گیا تھا۔ سوا گھنٹہ آپریشن کے بعد یہ مواد صاف کیا گیا۔ دورانِ علاج مریض کو کئی بوتلیں گلوکوز اور خون کی دی گئیں۔ مواد کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو یہ رپورٹ آئی کہ یہ کینسر ہے۔ سکھر کے حکیم اس سے متفق نہیں ہیں۔ براہِ کرم آپ میرے ساتھ تعاون کریں اور یہ بتائیں کہ کینسر ہے یا نہیں؟ آپ کی رائے معلوم ہونے کے بعد مجھے علاج کرانے میں آسانی ہوگی۔