پیچیدہ امراض (السرٹیو کولائٹس، آنتوں سے خون و لعاب اور پھینٹے ہوئے اسپغول کا نسخہ)

Ulcerative Colitis, Severe Tenesmus, Rectal Bleeding/Mucus & Whisked Isabgol

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: السرٹیو کولائٹس (بڑی آنت کے زخم) میں مبتلا ہوں، نچلے پیٹ میں مروڑ، جما ہوا و تازہ خون اور لعاب آتا ہے، دن میں 10 تا 15 بار بیت الخلا جانا پڑتا ہے اور بائیں طرف آنت پائپ کی طرح سخت ہو گئی ہے۔ مستقل علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

ثابت اسپغول کو ابال کر انڈے کی طرح پھینٹ کر کھانا اور زرد شعاعوں کے پانی میں اسپغول کی بھوسی پینا

ترکیب و طریقہ کار

وجہ: آنتوں کے اندر لعاب کی خرابی، معدے کی حدت، یبوست، تعفن اور باسی و فریج میں رکھی خوراک (خاص طور پر باسی گوشت) ہے۔
پرہیز: فریج میں رکھی اشیاء، گوشت، انڈا، گرم مصالحہ، چائے اور کافی کا استعمال کم از کم 3 ماہ کے لئے بالکل بند کر دیں۔
صبح نہار منہ اور عصر کے بعد 2 ٹیبل سپون ثابت اسپغول کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ایک یا دو ابال آنے کے بعد اتاریں اور انڈے کی طرح خوب اچھی طرح پھینٹ کر کھا لیں۔
دونوں وقت کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کے پانی میں چینی گھول کر اس میں 1 بڑا چمچہ اسپغول کی بھوسی ملا کر پیئیں۔ (مدت 3 ماہ)

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital