آنکھوں کا نور (دائیں آنکھ کی بند رگ کھولنے اور پیلی سرسوں کے کاجل کا نسخہ)

Sudden Occlusion of Retinal/Ocular Vessel & Yellow Mustard Kohl (Kajal)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: 40 دن پہلے صبح اٹھنے پر دائیں آنکھ کی بینائی چلی گئی، ڈاکٹروں نے بتایا کہ خون کی نالی بند ہو گئی ہے اور کوئی علاج کارگر نہیں ہوا۔ بینائی واپس آنے کا طریقہ بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

پیلی سرسوں پر 3000 بار بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْحَقُّ النُّوْرُ پڑھ کر تیل کا کاجل بنا کر چاندی کی سلائی سے لگانا

ترکیب و طریقہ کار

2 کلو پیلی سرسوں لے کر اس کے اوپر تین راتوں میں 3000 مرتبہ 'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اَلْحَقُّ النُّوْرُ' پڑھ کر دم کریں۔
اس سرسوں کا تیل نکلوائیں (تیل نکالتے وقت چونے کا چھینٹا نہ لگے)۔
اس تیل سے معروف طریقے کے مطابق کاجل تیار کر لیں۔
یہ کاجل چاندی کی قدرے موٹی سلائی سے صبح و شام آنکھوں میں لگائیں۔
ہر ماہ روحانی مشن کی ترقی کے لئے ایک عدد روحانی ڈائجسٹ خرید کر تقسیم کر دیا کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital