احساسِ کمتری (احساس کمتری اور دباؤ کا روحانی علاج)
Inferiority Complex, Low Self-Esteem & Physical Complexion Anxiety
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میری عمر 19 سال ہے۔ احساس کمتری کا شکار ہوں، دبلی پتل اور بدصورت لوگوں کو دیکھ کر وہم میں مبتلا ہو جاتا ہوں کہ میں بھی ویسا نہ ہو جاؤں۔ آئینے میں اپنی شکل دیکھنے سے کتراتا ہوں کہ ناک اور ہونٹ اچھے نہیں لگتے، قد لمبا ہے مگر جسم بھرا ہوا نہیں۔ جسم ڈسیل ہو جائے اور احساس کمتری سے نجات مل جائے۔
وظیفہ مبارک و نقش
سرخ و نارنجی رنگ کی تھراپی، سرخ کپڑے اور آئینے کے سامنے اثبات کا عمل
ترکیب و طریقہ کار
افسردہ دلی اور رنج و غم دور کرنے کے لئے سرخ رنگ انتہائی مفید ہے کیونکہ اس سے شجاعت اور مردانگی پیدا ہوتی ہے۔
نارنجی رنگ سے دل کا سکون ملتا ہے۔ زیادہ تر لال رنگ کے کپڑے پہنیں اور سونے کے کمرے میں سرخ پردے اور تکئے و بیڈ شیٹ نارنجی رکھیں۔
ایک چھوٹی ٹوکری میں نارنگیاں بھر کر کمرے میں رکھیں اور روزانہ چند منٹ ان پر نگاہ مرکوز کریں۔
صبح سویرے اٹھتے ہی بڑے آئینے کے سامنے نت کر کھڑے ہو کر اپنے سراپا پر ٹکٹکی باندھ کر دیکھیں اور ہر تین منٹ تک آہستہ آہستہ دل میں دہرائیں: 'ہر چیز دلفریب اور خوشگوار ہے، میں کسی سے کمتر نہیں ہوں، جو چاہوں ہو سکتا ہوں'۔
اس کے بعد کمرے میں کچھ دیر چہل قدمی کریں اور دوبارہ آئینے کے سامنے یہی عمل دہرائیں۔ یہ عمل روزانہ تین بار کرنے سے 10-15 دن میں تمام شکایتیں رفع ہو جائیں گی۔