دو فرشتے (بے تحاشا ہنسی اور کمزور یادداشت)

Involuntary Inappropriate Laughter, Sleepiness in Study & Forgetfulness / Two Angels Meditation

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: ہر وقت بے تحاشا ہنستی رہتی ہوں اور نہ ہنسوں تو دل ڈوبنے لگتا ہے۔ سنجیدہ ہونے کا عمل بتائیں۔ جب پڑھنے بیٹھتی ہوں تو نیند آنے لگتی ہے اور یاد کیا ہوا اگلے دن دماغ سے نکل جاتا ہے۔ علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

دو فرشتوں کی تحریر کا مراقبہ

ترکیب و طریقہ کار

رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کر کے 20 منٹ تک یہ تصور کریں: 'میرے دونوں کاندھوں پر دو فرشتے بیٹھے ہوئے میرا ہر ہر عمل لکھ رہے ہیں'۔
روزانہ 20 منٹ یہ عمل ایک مہینے تک دہرائیں۔ طبعی سنجیدگی پیدا ہوگی اور حافظہ تیز ہو جائے گا۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital