چھ سال سے نیند کے لئے ترس رہی ہوں (دردِ شقیقہ اور جمال گوٹہ)

6 Years of Insomnia, Sciatica & Migraine (Adha-Sisi) / Jamal Gota Needle Method & Dill (Soya)

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: پچھلے 6 سال سے شدید ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، مستقل ہلکا بخار، عرق النساء (سائیکاٹیکا) اور نیند نہ آنے کے عذاب میں مبتلا ہوں۔ نیند کی گولیوں کے بغیر گزارا نہیں اور سر میں درد سے جان نکلتی ہے۔ علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

جمال گوٹہ کی سوئی کا طریقہ اور سوئے (Dill) کی خوشبو

ترکیب و طریقہ کار

دردِ شقیقہ (آدھے سر کے درد) کے لئے: سلائی یا سوئی کو ابلتے پانی میں پکا کر خشک کر لیں۔ ایک عدد جمال گوٹہ (Croton tiglium) میں یہ سوئی چبھوئیں اور فوراً نکال کر پیشانی پر جس طرف درد ہو اس کی مخالف سمت میں بھنوؤں کی جڑوں میں ہلکا سا چبھو دیں۔ صرف ایک مرتبہ ایسا کرنے سے آدھے سر کا درد ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتا ہے۔
نیند کے لئے: ایک ہفتہ تک روزانہ سوئے (Dill) کی دو گڈیاں شام کے وقت سرہانے کے دونوں طرف رکھ لیں اور دائیں بائیں کروٹ لے کر اس کی خوشبو سونگھا کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital