جیٹھانی تعویذ گنڈوں میں ماہر ہے (شوہر کی محبت)

Marital Estrangement & Alienation of Affection / Midnight Sky Recitation of Ar-Rahmanir Raheem

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری ساس کے انتقال کے بعد جیٹھانی نے ایک دوسری لڑکی کے ساتھ مل کر میرے شوہر کو بہکایا اور تعویذ گنڈے کیے۔ اب شوہر مجھ سے بات نہیں کرتے، میکے جانے سے روکتے ہیں اور گھر میں گھٹن ہے۔ شوہر کے دل میں سابقہ محبت جگانے کا عمل بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ (۱۰۳ بار کھلے آسمان کے نیچے)

ترکیب و طریقہ کار

آدھی رات کے بعد جب شوہر گہری نیند سو رہے ہوں، وضو کر کے کھلے آسمان کے نیچے ننگے پیر زمین یا فرش پر کھڑی ہو جائیں۔
دونوں ہاتھ سر پر رکھ کر آنکھیں بند کریں اور 103 مرتبہ 'اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ' پڑھیں۔ (پہلے گھڑی دیکھ کر اندازہ لگا لیں کہ 103 بار پڑھنے میں کتنا وقت لگتا ہے)۔
پھر بستر پر جا کر شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ عمل کی مدت 40 روز ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital