تھوڑا سا وقت (بری عادت، خیالات اور امراض کا علاج)
Breaking Secret Habits, Purifying Intrusive Thoughts & Green Garden Meditation
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: 18 سالہ لڑکی ہوں، 2-3 سال سے ایک بری عادت میں مبتلا ہو گئی ہوں جس سے پیچھا نہیں چھوٹ رہا۔ اس کی وجہ سے لیکوریا، حیض کی بے قاعدگی، چہرے پر بال اور دانے، ڈراؤنے اور گندے خواب اور نماز کے دوران بھی گندے خیالات آنے کا عارضہ ہو گیا ہے۔ علاج بتائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ / سبز روشنی اور موتیوں کے تالاب کا مراقبہ
ترکیب و طریقہ کار
برے کردار کی سہیلیوں سے قطع تعلق کر لیں اور ہر وقت 'یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ' کا ورد کرتی رہیں۔
رات کو سونے سے پہلے درود شریف پڑھ کر سبز روشنیوں کا مراقبہ کریں اور تصور کریں کہ چاروں طرف سبز روشنی پھیلی ہوئی ہے، ہرے بھرے درخت، پھول اور بیلیں ہیں اور سامنے موتیوں جیسے صاف و شفاف پانی کا تالاب ہے۔
نماز میں جو سورتیں پڑھیں ان کے معانی پر غور کریں۔