پریشان ہوں (بچے کا مٹی کھانا اور سانس رکنا)
Toddler Breath-Holding Spells, Severe Tantrums & Geophagia (Eating Dirt) / Sky Blue Amulet
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: میرا 3 سالہ بیٹا پیدائشی کمزور ہے، غصے میں روتے روتے ایک ہی سانس میں چلاتا جاتا ہے، اس کا رنگ نیلا کالا ہو جاتا ہے اور بڑی مشکل سے سانس بحال ہوتا ہے، پھر بے ہوش ہو جاتا ہے۔ کھانا کم کھاتا ہے اور مٹی و کاغذ کھا جاتا ہے۔ علاج بتائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَرْدَمْ مَرُوْجْ
ترکیب و طریقہ کار
دودھ پر 3 مرتبہ 'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ فَرْدَمْ مَرُوْجْ' پڑھ کر دم کر کے بچے کو پلائیں۔ جب بھی دودھ پلائیں یہی عمل کریں۔ 11 روز کے اندر مٹی کھانے کی عادت چھوٹ جائے گی۔
ضد اور سانس رکنے کی تکلیف کے لئے مندرجہ بالا کلمات مومی کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے آسمانی (Sky blue) کپڑے میں سی کر بچے کے گلے میں ڈال دیں اور دو پاؤنڈ خیرات کریں۔
ضد اور سانس رکنے کی تکلیف کے لئے مندرجہ بالا کلمات مومی کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے آسمانی (Sky blue) کپڑے میں سی کر بچے کے گلے میں ڈال دیں اور دو پاؤنڈ خیرات کریں۔