پھیپھڑوں کا سرطان

Lung Cancer / Red and Yellow Ray Chromotherapy & Red Environmental Immersion

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری بھتیجی پھیپھڑوں کے سرطان (کینسر) میں مبتلا ہے۔ پورے جسم خصوصاً کمر میں شدید درد ہے، بیٹھ نہیں سکتی، کھانا نہیں کھایا جاتا، ذرا سا سوپ پیے تو سانس پھول جاتا ہے اور زیادہ تر آکسیجن پر ہے۔ علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

سرخ اور زرد شعاعوں کا علاج اور سرخ رنگ کا ماحول

ترکیب و طریقہ کار

سرخ رنگ کی شعاعوں کا پانی 1 اونس صبح اور زرد رنگ کی شعاعوں کا پانی 1 اونس شام کو پلائیں۔
سرخ رنگ کی شعاع (Red Ray Light) روزانہ 5 منٹ تک مریضہ کے جسم پر ڈالی جائے۔
مریضہ کے پہننے کے کپڑے، بستر کی چادریں اور تکیے کے غلاف سب سرخ رنگ کے ہونے چاہئیں۔
جس کمرے میں مریضہ رہتی ہو اس کی دیواریں، کھڑکیاں اور دروازوں کے پردے بھی سرخ رنگ کے ہونے چاہئیں اور رات کو کمرے کا بلب بھی سرخ رنگ کا رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital