پانچ ماہ دس دن (معذور بچی)

Severe Developmental Delay, Muteness & Drooling / 22 Yellow Cowries Decoction

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری پونے تین سال کی بیٹی نہ چلتی ہے، نہ بولتی ہے، نہ خود کھانا کھا سکتی ہے اور ہر وقت رال ٹپکتی ہے۔ حمل کے دوران مجھ پر گرم دودھ گر گیا تھا جس کے خوف سے شاید بچی کے دماغ پر اثر پڑا۔ کوئی روحانی علاج بتائیں تاکہ اس کا دماغ کھل سکے۔

وظیفہ مبارک و نقش

زرد رنگ کی ۲۲ عدد کوڑیاں

ترکیب و طریقہ کار

زرد رنگ کی 22 عدد کوڑیاں (Cowries) لے کر تیز گرم پانی میں اچھی طرح دھو لیں اور لٹھے کے موٹے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔
اس پوٹلی کو سٹین لیس سٹیل کے برتن میں پانی بھر کر خوب پکائیں اور یہ جوشاندہ پانی ٹھنڈا کر کے بچی کو پلائیں۔
ایک پوٹلی 14 روز تک کارآمد ہے۔ 14 دن بعد نئی کوڑیاں لے لیں اور پرانی کوڑیاں سمندر یا دریا میں ڈال دیں۔ علاج کی مدت 5 ماہ 10 دن ہے۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital