پھر گھر آ گئی (دماغی خلل اور وہم)

Severe Psychosis, Delusions of Grandeur & Self-Harm in Sister / Spiral Drawing Therapy

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری بہن شدید دماغی مرض کا شکار ہے۔ والد کو دشمن سمجھتی ہے، ہسپتال لے جاتے وقت اوپر سے چھلانگ لگا دی جس سے پاؤں ٹوٹ گیا۔ دو سال نفسیاتی علاج چلا مگر اب ڈاکٹروں اور دوائیوں کے نام سے بھاگتی ہے، تنہائی میں مسکراتی ہے اور خود کو بے حد حسین اور دوسروں کو اپنا گرویدہ سمجھتی ہے۔ علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

تصویر پر اینٹی کلاک وائز دائرے

ترکیب و طریقہ کار

بہن کی 10x12 انچ سائز کی تصویر بنوائیں اور اسے گتے یا ہارڈ بورڈ پر ڈرائنگ پنوں سے جما دیں۔
رات کو جب بہن گہری نیند سو جائے، کمرے میں بیٹھ کر سیاہ سکے کی پنسل سے تصویر کے سر اور چہرے پر اینٹی کلاک وائز (Anti-clockwise) 10 منٹ تک دائرے بناتے رہیں۔ (دائرے کے اوپر دائرہ آنے میں کوئی حرج نہیں)۔
یہ علاج بلا ناغہ تین ماہ تک جاری رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital