پرانے نزلہ کا علاج (طالب علم)

10-Year Chronic Sinusitis, Cranial Pressure & Eye Strain in Student / Ya Faariqu & Blue Water

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میں پنجاب یونیورسٹی میں ایم کام کا طالب علم ہوں۔ 10 سال سے پرانے نزلہ، شدید اعصابی کھنچاؤ، آنکھوں پر دباؤ اور 24 گھنٹے سردرد میں مبتلا ہوں۔ منہ میں رال بھری رہتی ہے اور پڑھائی جاری رکھنا محال ہو گیا ہے۔ علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

یَا فَارِقُ / بھنے چنے اور نیلی شعاعیں

ترکیب و طریقہ کار

روزانہ نہار منہ ایک مٹھی بھنے ہوئے چنے کھا لیا کریں اور اس کے بعد کچھ دیر پانی یا چائے نہ پیئیں۔
نیلی شعاعوں کا پانی تیار کریں اور دو سفید چینی کی پلیٹوں پر زردہ رنگ سے 'یَا فَارِقُ' لکھیں۔
ایک پلیٹ دوپہر کھانے سے قبل اور ایک پلیٹ رات سوتے وقت نیلی شعاعوں کے پانی سے دھو کر 40 روز تک پیئیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital