ذیابیطس اور پیپل کا گلاس

Chronic Diabetes (5 Years) / Violet Ray Amulet & Peepal Wood Water Glass

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری اہلیہ عمر 42 سال پچھلے 5 سال سے ذیابیطس (شوگر) کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔ کمپنی کے ہر ممکن علاج کے باوجود مرض مکمل آرام نہیں دیتا اور وقتی طور پر دب جاتا ہے۔ کوئی مستقل روحانی علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

نقش حروف مقطعات / پیپل کا گلاس

ترکیب و طریقہ کار

مندرجہ ذیل حروف کا نقش مومی کاغذ پر زرد کھانے کے رنگ سے لکھیں: ع ص م ح ء ا ر ق ا ک ل ت ل ت ا ی
اس نقش کو صبح نہار منہ، عصر کے بعد اور رات سوتے وقت بنفشی (Violet) رنگ کی شعاعوں کے پانی سے دھو کر پلائیں۔
ایک نقش تعویذ بنا کر مریضہ کے گلے میں ڈال دیں۔
پیپل کے درخت کے تنے کا لکڑی کا گلاس (خراش مشین پر) بنوائیں۔ شام کے وقت اس میں پانی بھر کر آسمان کے نیچے باریک ململ کا کپڑا ڈھانپ کر رکھ دیں۔ صبح تعویذ کے پانی کے ساتھ یہ پانی بھی پلا دیں۔ علاج کی مدت 40 روز ہے۔ دورانِ علاج قبض نہ ہونے دیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital