بات خط لکھنے کی ہے

Past Mistakes, Guilt, Blackmail & Marital Peace / Nasruminallahi Wa Fathun Qareeb

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: نادانی کی عمر میں بڑی بہن کے ٹوٹے ہوئے رشتے کے دیور سے محبت اور خط کتابت ہو گئی تھی۔ اب والدین نے میرا رشتہ دوسری جگہ کر دیا ہے مگر وہ لڑکا دھمکیاں دے رہا ہے کہ شادی روکے ورنہ پرانے خطوط اور تصاویر سے چار خاندان برباد کر دے گا۔ توبہ کر چکی ہوں، گھر بیٹھے وظیفہ بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ (۱۰۱ مرتبہ)

ترکیب و طریقہ کار

ہر نماز کے بعد 101 بار 'نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ' پڑھ کر آنکھیں بند کر کے تھوڑی دیر دل میں جھانکیں اور پھر اللہ تعالیٰ سے ازدواجی زندگی خوشگوار ہونے اور حفاظت کی دعا مانگیں۔
یہ عمل اس وقت تک برقرار رکھیں جب تک آپ کی شادی ہو کر اپنے گھر نہ چلی جائیں۔ والدین کے مشورے پر بھروسہ رکھیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital