باغیانہ خیالات
Rebellious, Defiant Sister & Temper / Ya Wadoodo Water & Surah Al-Kawthar
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ہماری 21 سالہ سب سے چھوٹی بہن بے حد ضدی، خود سر اور باغیانہ خیالات رکھتی ہے۔ والدین اور بڑے بھائیوں کا کوئی ادب نہیں کرتی، غلط بات پر ٹوکو تو سال بھر نہیں بولتی، شوشہ بازی اور فیشن میں لگی رہتی ہے اور ڈانٹنے پر دو بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ کوئی حل بتائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
یَا وَدُوْدُ / سُوْرَةُ الْکَوْثَرْ
ترکیب و طریقہ کار
11 مرتبہ 'یا ودود' پڑھ کر گھر میں اس مٹکے یا برتن پر دم کر دیں جس سے سب گھر والے پانی پیتے ہیں (یہ عمل سورج نکلنے سے پہلے کریں، 90 روز تک)۔
عصر کی نماز کے بعد اول آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 11 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر بہن کا تصور کر کے پھونک مار کر دعا کریں۔ یہ عمل بھی 90 دن تک کریں۔
عصر کی نماز کے بعد اول آخر 11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ 11 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر بہن کا تصور کر کے پھونک مار کر دعا کریں۔ یہ عمل بھی 90 دن تک کریں۔