بچے چھپاتی پھرتی ہوں

Husband's Severe Rage, Fits & Domestic Violence / Blue Glass & Kaf-Ha-Ya-Ain-Sad

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: شادی کے بعد سے خاوند کو مرگی جیسے دورے پڑتے ہیں اور 15 سال سے گولیاں کھا رہے ہیں۔ شدید غصہ آتا ہے تو مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں اور بچوں کو مارتے ہیں جس سے میں بچوں کو چھپاتی پھرتی ہوں۔ بے ہوشی کا ٹیکہ لگوانا پڑتا ہے۔ کوئی علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

کٓھٰیٰعٓصٓ (۱۱ مرتبہ) / نیلا شیشہ

ترکیب و طریقہ کار

9x12 انچ سفید سادہ شیشے کے اوپر نیلے رنگ کا پینٹ کرائیں۔ اس شیشے کو پانچ فٹ کے فاصلے پر اس طرح رکھ دیں کہ شوہر کی نظر بار بار اس پر پڑتی رہے۔ ان سے کہیں کہ وہ اس شیشے کو ارادتاً بھی دیکھا کریں۔
رات کو جب شوہر گہری نیند سو جائیں تو ان کے سرہانے کھڑی ہو کر 11 مرتبہ 'کھیعص' (کاف ہا یا عین صاد) اتنی دھیمی آواز میں پڑھیں کہ نیند خراب نہ ہو۔ یہ دونوں عمل 3 ماہ تک کریں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital