بیماری کمبل بن گئی ہے

Severe Knee, Spine, Joint Pain, Facial Melasma & Left Hand Numbness

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری امی جان کے گھٹنوں اور ٹخنوں میں بے حد درد رہتا ہے، کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے پاس درد ہوتا ہے اور جھک کر کام کرنا پڑتا ہے۔ چہرے پر چھائیاں بن گئی ہیں، صبح اٹھتے وقت طبیعت سست اور راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔ سردیوں میں بایاں ہاتھ سن ہو جاتا ہے اور لحاف کے اندر رکھنے سے درد بڑھتا ہے جبکہ باہر نکالنے سے کم ہوتا ہے۔ انگلیوں میں درد پانچ سال سے ہے۔ کوئی علاج تجویز فرمائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ - الرَّحِيْمُ (۳ بار) یَا شَافِیُ (۳ بار) یَا کَافِیُ (۳ بار) یَا حَفِیْظُ (۳ بار)

ترکیب و طریقہ کار

تین عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر زعفران اور عرقِ گلاب سے 'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ - الرَّحِيْمُ (۳ بار) یَا شَافِیُ (۳ بار) یَا کَافِیُ (۳ بار) یَا حَفِیْظُ (۳ بار)' لکھیں۔
صبح، شام اور رات کو سونے سے پہلے ایک ایک پلیٹ پانی سے دھو کر پلائیں۔ علاج کی مدت 90 دن ہے۔
دعا اور دوا کے اصول پر یونانی ادویات کا استعمال بھی مفید رہے گا۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital