بند نزلہ کا علاج

Chronic Sinusitis, Blocked Nose/Ears & Tinnitus / Wax Paper Amulet

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: میری ناک اور کان بند ہو گئے ہیں، گردن اکڑ جاتی ہے، سر اور آنکھیں بھاری رہتی ہیں اور کانوں میں سے سوں سوں کی آوازیں آتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دماغ کی رگوں میں نزلہ جم گیا ہے۔ دس سال پہلے ٹائیفائیڈ کے بعد سے اس میں مبتلا ہوں۔ کوئی مستقل علاج بتائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ یَا فَارِقُ (۹ مرتبہ)

ترکیب و طریقہ کار

نزلہ جم جانے کا علاج طبِ یونانی سے کروائیں اور کسی تجربہ کار حکیم سے پرہیز کے ساتھ علاج لیں۔
یونانی علاج کے ساتھ ساتھ مومی کاغذ پر زردہ کے رنگ اور عرقِ گلاب سے 'بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ' ایک بار اور 'یَا فَارِقُ' 9 مرتبہ لکھ کر صبح، شام اور رات کو پانی سے دھو کر 40 روز تک پیئیں۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital