بچی کو یہ علم نہیں ہے کہ
Child's Aversion to Studies & Extreme Obstinacy / Surah Al-Qamar Verse 17
ماخذ و کتاب: روحانی علاج
مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)
پس منظر، علامات اور روحانی حکمت
سوال: ہماری 9 سالہ چھوٹی بہن چوتھی جماعت میں پڑھتی ہے مگر کتاب کا نام سنتے ہی رونا شروع کر دیتی ہے، رنگ پیلا پڑ جاتا ہے اور کھانا چھوڑ دیتی ہے۔ غصے اور مار سے پڑھانے پر ڈھیٹ بن جاتی ہے۔ یہ دراصل ہماری مرحوم خالہ کی بیٹی ہے جسے ہم نے 3 ماہ کی عمر سے گود لیا ہے۔ ویسے صحت مند اور ہشاش بشاش ہے مگر پڑھائی کے نام پر زبان بند ہو جاتی ہے۔ کوئی حل بتائیں۔
وظیفہ مبارک و نقش
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترکیب و طریقہ کار
بچی رات کو جب گہری نیند سو جائے، اس کے سرہانے بیٹھ کر ایک بار سورۂ قمر پڑھیں۔
جب آیت 'وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ' پر پہنچیں تو یہ آیت 100 مرتبہ پڑھ کر بچی کے سرہانے کی طرف پھونک ماریں۔
یہ عمل صرف 5 روز کریں۔ انشاء اللہ پڑھائی کا خوف دور ہو جائے گا۔