اگلے مہینے میری شادی ہے

Facial Pimples Before Wedding & Husband's Respect / Surah Burooj Verse

ماخذ و کتاب: روحانی علاج

مصنف: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی (رحمۃ اللہ علیہ)

پس منظر، علامات اور روحانی حکمت

سوال: اگلے مہینے میری شادی ہے لیکن چہرے پر نکلے دانوں اور کیل مہاسوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں کہ شبِ عروسی میں شوہر منہ نہ پھیر لیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ بڑا بھائی بری صحبت اور لالچ میں مبتلا ہے اور امی کو دکھ دیتا ہے۔ شادی کامیاب ہونے اور شوہر کی محبت کے لئے دعا فرمائیں۔

وظیفہ مبارک و نقش

بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ

ترکیب و طریقہ کار

شادی کے بعد یہ دانے خود بخود ختم ہو جائیں گے، زیادہ فکر اور تردد نہ کریں۔
اپنی والدہ سے کہیں کہ رات کو عشاء کے بعد 300 مرتبہ سورۂ بروج کی آیت: 'بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ' پڑھ کر دعا کیا کریں۔ انشاء اللہ شوہر آپ کی بے حد عزت اور محبت کرے گا۔

روحانی علاج ڈیجیٹل

Roohani Ilaj Digital